
اورنعمان نے سکول چھوڑدیا
بدھ 24 اپریل 2019

مشرف ہزاروی
(جاری ہے)
میں نے پھرسوال کیاکہ نعمان کیاآپ پڑھناچاہتے ہوَیا آپ کا دل ہی پڑھائی سے اچاٹ ہوگیاہے؟جس پرنعمان بولاسر،پڑھناتوچاہتاہوں مگرگھریلوحالات و مجبوریوں کے باعث ساتویں کا امتحان پاس کر کے تعلیم کو خیربادکہناپڑاجس پرمیں نے مزیدکہانعمان اگرآپ کو فیکٹری سے ملنے والے 13ہزارہرماہ اگر گھرپرملناشروع ہوجائیں اورآپ کی تعلیم کے اخراجات کابھی کوئی بندوبست ہو سکے توکیاآپ پڑھناچاہوگے؟تونعمان بولاکیوں نہیں سر جی،میں توپڑھناچاہتاہوں۔
پھرمجھ سے اس روحانی بیٹے کی تسلی وتشفی اوردلجوئی پرمبنی جو الفاظ ممکن ہوسکتے تھے نعمان کی حوصلہ افزائی اورپڑھائی کی اہمیت اوراس پریشان حال فیملی کے حالات اورآئندہ نسل کامستقبل بھی سدھارنے کے لیے کچھ نصیحت آموزاوردلسوزباتیں اپنے بیٹے سے کیں مگر اس دوران میرے سینے میں درد کی ٹیسیں سی اٹھ رہی تھیں اورآنکھیں نم مگرکوشش کی کہ نعمان کو میری اس کربناک اندرونی کیفیت کا علم نہ ہوسکے ۔اس خلیق بچے نے اصرارکیاکہ سرمیرے گھرچلیں اوریہ جملہ اس نے ایک سے زائدباردہرایا۔شایدوہ اپنے استادکی کوئی خدمت بجالانے کا متمنی تھامگرمجھے جلدی بھی تھی اورمزیدنعمان کے پاس رکنے یا اس کے ساتھ گھرجانے کی مجھ میں ہمت باقی نہیں رہی تھی۔وہاں سے دفترآنے اوراب کئی گھنٹے گذرنے کے بعدسے اب تک یہ سطوررقم کرتے ہوئے بھی دل پر بوجھ ساہے،کہ نعمان کیسے سکول جاسکتاہے؟اس ضرورت منداورمستحق خاندان کی کیسے ممکنہ مددکی جا سکتی ہے؟ نعمان قریبادوسال قبل گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول نمبر1ہری پور میں چھٹی کلاس کاذہین وفطین اورمودب طالبعلم تھا جس کی تحریربھی بے حدمتاثرکن اوردلکش تھی مگروہ آج گھریلومجبوریوں کے باعث اپنی تعلیم کوخیربادکہہ چکاہے اورگھرکے واحدکفیل بیماروالدکوسپورٹ کرنے کے لیے کھیل کودکی عمرمیں گھریلوذمہ داریوں کے بوجھ تلے دب کرحطارکی سڑکوں کی خاک چھاننے لگ گیاہے ۔میری ان سطورکے توسط سے جملہ ارباب اختیار،مخیرخواتین و حضرات اورصاحب ثروت افرادمعاشرہ سے دست بستہ عرض ہے کہ پلیزنعمان کومشکل وقت میں سہارادے کر اس کی تعلیم اوردیگرمحدودضروریات کے بندوبست کے لیے اپنااپناحصہ ڈالیں اورایک کے بدلے دس اورسترگنادینے والے حقیقی خالق ومالک سے اجرکی قوی امیدرکھیے ۔یقینا13ہزارماہانہ کوئی بڑی رقم نہیں مگرجب نعمان کی ضرورت مندفیملی کویہ13ہزارملتے رہیں گے تو پھرنعمان صبح سات بجے فیکٹری جانے کے بجائے سکول جائے گااورپڑھ لکھ کر اپنے والدین کی خدمت اورفیملی کو بھرپورسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائے گا،انشاء اللہ،میں بھی اپنی بساط کے مطابق اس ضرورت مندفیملی کی محض اللہ کی رضاکے لیے مددکرنے کی نیت کرتاہوں اسی طرح آپ بھی جوممکنہ مددکرسکتے ہیں پلیزضرورکریں تا کہ نعمان جیساذہین و فطین بچہ تابناک مستقبل اوراپنے حسین خوابوں سے محروم نہ رہے،اللہ پاک نعمان کی فیملی سمیت ہم سب پراپناخصوصی فضل و کرم فرمائے اورکسی کو کسی دوسرے کا محتاج نہ کرے اوراپنے خزانوں سے ہی سب پراپنی رحمتوں اورنعمتوں کی بار ش برسائے۔(آمین)ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مشرف ہزاروی کے کالمز
-
گڈگورننس۔۔۔
پیر 2 نومبر 2020
-
غلط فیصلے
جمعہ 16 اکتوبر 2020
-
سلام ٹیچر
اتوار 4 اکتوبر 2020
-
آٹابحران سے کمرتوڑمہنگائی تک!!!
منگل 21 جنوری 2020
-
ٹک ٹاک ویڈیوز،میڈیااورحکومتی بے حسی!!!
منگل 7 جنوری 2020
-
وکلاء کی غنڈہ گردی سے حکومتی بے بسی تک!!!
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
اینکرزپرپابندی،پیمراکاحکمنامہ اورردعمل!!!
منگل 29 اکتوبر 2019
-
ہم نصابی سرگرمیوں یاسکولز گیمزکا انعقادکیوں؟
جمعہ 25 اکتوبر 2019
مشرف ہزاروی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.