
کیا کوئی ہمدرد موجود ہے؟
جمعہ 1 مئی 2020

مزمل شفیق
یہ طبقہ محکمہ ریلوے سے منسلک ڈرائیوز اوراسسٹنٹ ڈرائیوز کا ہے۔ بظاہر تو ہر قسم کی حادثوں پر ڈرائیوز اور اسسٹنٹ ڈرائیوز کو قصور وار کھلایا جاتا ہے لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔
(جاری ہے)
کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں ڈرائیور کو تو جلد از جلد نوکری سے برطرف کر دیا جاتا ہے۔
لیکن جو روزانہ وہ لوگوں کو باحفاظت منزل تک پہنچاتے ہیں۔ اس کا سارا کریڈٹ اعلی حکام کا ہوتا ہے۔میری ایک مختصر سی ملاقات اسسٹنٹ ڈرائیور سے ہوئی جن کی زندگی کا معمول سن کر میں دنگ رہ گیا۔ دنگ ہونا ہی تھا کیونکہ انکی کی ڈیوٹی کا کوئی شیڈول ہی نہیں تھا ان کو 24/7کبھی بھی ڈیوٹی پر بلا لیا جاتا ہے۔پھر یہ نہ دھوپ کو دیکھتے نہ اندھیوں کو بس اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیتے ہیں۔
مجھے علم ہوا کہ یہ ناصرف کی نیند پوری کرسکتے ہیں اور جب بھی ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچتے ہیں تو آرام کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی آسائش مہیا نہیں کی جاتی۔
یہ طبقہ ہمارے اور ملک کی خاطر خوشیوں کے موقعوں پر اپنے گھر سے دور ہوتے ہیں۔ اتنی قربانیاں دینے والا یہ طبقہ پھر بھی کسی کو کچھ نہیں کہتا ہے ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں مکمل طور پر آسائشیں ملنی چاہیئے۔ کیونکہ ان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔
حکومت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہے کہ جب ٹرین ٹریک پر چل رہی ہوتی ہے تو ہمارا نوجوان طبقہ مختلف قسم کے ایسے کام سرانجام کر دیتا ہے جو بظاہر ان کے لیے شغل میلہ ہوتا ہے لیکن ٹرین میں سوار مسافر اور ٹرین چلانے والے کو اس بات کا علم ہوتاہے کہ وہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں۔ کچھ ٹریک پر سکے رکھ دیتے ہیں کچھ پتھر مارنا شروع ہو جاتے ہیں خدارا ایسا مت کیجئے کیونکہ ایک بند ے کی جان نہیں بلکہ ٹرین میں سوار مسا فروں اور ٹرین چلانے والے کی جان داؤ پر لگ جاتی ہے - ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ٹریک پر کبھی چہل قدمی نہ کریں کیونکہ آپ کی اور ٹرین میں سوار لوگوں کی جان قیمتی ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مزمل شفیق کے کالمز
-
کل اور آج
بدھ 5 جنوری 2022
-
بورڈ کے طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے میں
بدھ 28 اپریل 2021
-
راولپنڈی پولیس کے انقلابی اقدامات
پیر 18 جنوری 2021
-
بلا عنوان
جمعرات 5 نومبر 2020
-
ٹک ٹاک اور اس کے تباہ کن نتائج
پیر 28 ستمبر 2020
-
پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام
بدھ 5 اگست 2020
-
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی
جمعہ 24 جولائی 2020
-
یہ کیا ہو رہا ہے ؟
پیر 11 مئی 2020
مزمل شفیق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.