سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی

جمعہ 24 جولائی 2020

Muzamil Shafique

مزمل شفیق

گرمیوں کی شدید دھوپ ہو یا سردیوں کی شدید بارش لیکن چوک کے درمیان ایک شخص وردی میں ملبوس پاکستان کے جھنڈے کو سینے پر سجا کر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ایک طرف ٹریفک کا شور دوسری جانب گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ لیکن وہ وردی میں ملبوس شخص اپنے فرائض کو کسی صورت نہیں بھولتا کیونکہ اسے بخوبی علم ہے کہ اس نے اپنے ملک کی مٹی سے وفا کی قسم کھائی ہے۔

اس کے ارادے اور جذبے میں موسم کی سختی رکاوٹ نہیں بنتی بلکہ جذبے مزید پروان چڑھتے ہیں ۔پھر ایسے لوگ ہیرو کہلاتے ہیں۔ جی ہاں! ایسا ہی کچھ یوں گزشتہ دنوں میں ہوا جس سے ایک عظیم مثال قائم ہوئی جب عمران آصف نامی ٹریفک وارڈن نے ایک مصروف شاہراہ میں موسم کی سختی کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے شدید بارش میں نہ صرف اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیا بلکہ ایک عظیم مثال قائم کر کے لوگوں کا دل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

آخر ایسا کیوں ہوا؟ وہ شدید بارش میں کسی چھت تلے اپنے آپ کو محفوظ بھی بنا سکتا تھا؟ لیکن ایسا کچھ نہ ہوا کیونکہ اسے علم تھا کہ اس کے کندھوں پر ایک اہم ذمہ داری ہے ساتھ ہی ساتھ اسے یہ بھی معلوم تھا کہ میں نے ہر حال میں ملک کی خدمت کرنی ہے اور پھر جب کوئی شخص نیک نیتی کے ساتھ کام کرتا ہے تو اسے اس کا بہترین اجر بھی ملتا ہے۔ پھر یوں یہ بات اعلی افسران تک پہنچی سی پی او راولپنڈی احسن یونس صاحب نے نہ صرف جو ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ تعریفی سند کے ساتھ دس ہزار روپے بطور انعام دیے ۔

اگر اسی طرح پولیس کے محنتی اور محب وطن جوان کام کرتے رہے اور افسران بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تو ایک دن ہم ایک ذمہ دار قوم بن کر ابھریں گے۔.اور جس طرح اعلیٰ افسران قابل تحسین اقدامات اٹھارہے ہیں جو کہ نہ صرف عوام کے لیے آسانی کا باعث ہے بلکہ پولیس سسٹم میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں۔ بلاشبہ موجودہ اعلیٰ افسران کا ہر اقدام ہی بہتری کی جانب گامزن ہونے کی ضمانت دیتا ہے جس طرح ایف ایم 88.6 کا قیام، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز جس میں لائسنس حاصل کرنے کا آسان اور شفاف نظام متعارف کروا دیا گیا صرف اور صرف اپنا شناختی کارڈ لائیں ٹیسٹ پاس کریں اور لائسنس لے جائیں صرف لائسنس نہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی طرف سے ایک مزیدار چائے کے کپ سے بھی لطف اندوز ہوں اور ساتھ ہی ساتھ پانچ خدمت مراکز کا قیام جس سے خواجہ سرا کمیونٹی اور خواتین اپنے مسائل باآسانی حل کروا سکے گی ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام خوش ہیں بلکہ عوامی نمائندوں سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے - پاکستان زندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :