
پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام
بدھ 5 اگست 2020

مزمل شفیق
بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ جن کا لہو وطن کے کام آتا ہے۔
آج 4 اگست یوم شہدائے پولیس وہ دن جس میں محب وطن بہادر قوم کے سپوتوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔ ان کی آخری آرام گاہوں پر سلامی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی جاتی ہے۔ یہ دن ان شہدا کے نام کردیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی ناموس اور ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ہوتا ۔بلاشبہ شہید سب کے دلوں میں زندہ رہتا ہے بلکہ ایک عظیم مثال بن کر دوسروں کے لئے ایک ہیرو بن جاتا ہے۔
ایک پولیس اہلکار جب گھر سے سینےپر پاکستان کا پرچم سجا کر نکلتا ہے۔ تو اسے واپس گھر لوٹنے کی کوئی امید نہیں ہوتی لیکن پھر بھی وہ روزانہ ایک نئےجذبے،ولولے،اور دبدبے کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہوتا ہے اسے اس چیز کا علم ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے ہوئے وہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو سکتا ہے۔
(جاری ہے)
ذرا سوچئے قوم پر پولیس اہلکاروں کے کتنے بڑے احسان ہیں جس کو ہم ایک معمولی بات سمجھتے ہیں۔ چوری ہو، دہشت گردی ہو، اغوا برائے تاوان ہو یا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سب سے پہلے پولیس ہی میدان میں سرگرم عمل نظر آتی ہے۔
ہمیں فخر ہے شہید پولیس اہلکاروں پر جنہوں نے اپنی جان دے کر کتنے لوگوں کی جان بچائی ہے، کتنے بچوں کی کو یتیم ہونے سے بچایا ہے، کتنی ماؤں کے لاڈلوں کی جان بچائی ہوگی۔ ایسے احسان ہم پر قرض ہیں جن کا حق ہم پوری عمر ادا نہیں کر سکتے۔
تپتی گرمی ہو یا تیز بارش پولیس اپنی ذمہ داری کبھی نہیں بھولتی۔ وطن کی عزت کی بات آئے تو دلیری کے ساتھ مقابلہ کر کے جوان اپنی جان دے دیتے ہیں ہمیں فخر ہے ان جوانوں پر جو ملک کی بقا کے لیے جان قربان کرتے ہمیں فخر ہے ان ماوں پر جنہوں نے بہادر سپوتوں کو جنم دے کر ملک کی بقا کے لئے قربان کیا ۔لیکن پھر بھی ہم اتنی لازوال قربانیوں کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا قربانیوں کا اعتراف کر کے پولیس کے محکمے کو مزید مضبوط بنانا ہو گا ۔پولیس ہماری دوست ہے کیونکہ پولیس ہی آپ کی جان کو محفوظ بناتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مزمل شفیق کے کالمز
-
کل اور آج
بدھ 5 جنوری 2022
-
بورڈ کے طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے میں
بدھ 28 اپریل 2021
-
راولپنڈی پولیس کے انقلابی اقدامات
پیر 18 جنوری 2021
-
بلا عنوان
جمعرات 5 نومبر 2020
-
ٹک ٹاک اور اس کے تباہ کن نتائج
پیر 28 ستمبر 2020
-
پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام
بدھ 5 اگست 2020
-
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی
جمعہ 24 جولائی 2020
-
یہ کیا ہو رہا ہے ؟
پیر 11 مئی 2020
مزمل شفیق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.