
میرا اسلام
پیر 23 نومبر 2015

نبی بیگ یونس
کچھ لوگ سوشل میڈیا پر فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کو دہشت گردی کہنے کیلئے تیار نہیں ہیں بلکہ دبے الفاظ میں اس المناک واقعہ کو دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا بدلہ سمجھتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کرتی رہی، بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرتی رہی، فرانس کے ایک کارٹونسٹ نے گستاخانہ خاکہ بھی شائع کیا، فرانس کی فوج نے مسلمانوں کے خلاف بعض خطوں میں کارروائیوں میں بھی حصہ لیا،،،،، لیکن پیرس میں حملہ نہ فرانس کی فوج پر ہوا ، نہ فرانس کے اُس کارٹونسٹ پر جس نے گستاخانہ خاکہ شائع کیا، اور نہ ہی اسرائیل یا بھارت کی فوج پر،،،، حملہ ہوا نہتے اور بے گناہ لوگوں پر جو اسلام کی روح سے غلط ہے۔ کیا اسلام نہتے لوگوں کو قتل کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا اسلام غیر مسلح عام شہریوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سبق دیتا ہے؟ نہیں ہرگز نہیں،،، اسلام پر امن دین ہے،، جو فوجی میرے خلاف لڑ رہا ہے اسلام مجھے اس کی بیوی بچوں کو قتل کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔ غلطی اگر فرانس کے فوجیوں کی ہے تو اسلام مجھے اس بات کی ترغیب نہیں دیتا کہ میں کسی پبلک پلیس پر نہتے لوگوں کو دھماکوں سے اُڑادوں۔ایسی کارروائی اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سازش ہوسکتی ہے۔
ہم رسول اللہ ﷺ کے اُمتی ہیں جنہوں نے فتح مکہ کے موقع پر دشمنوں کو معاف کرکے سب کو حیران کردیا۔ جنہیں طائف کے بازار میں دشمنوں نے اِس حد تک تکلیف پہنچائی کہ پہاڑوں کا فرشتہ حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ اے محمد ﷺ اللہ تعالیٰ نے اِن لوگوں کا جواب سن لیا جو انہوں نے آپ کو دیا۔ اور مجھ کو آپ کی خدمت میں بھیجا ہے تاکہ آپ مجھے جو چاہیں حکم دیں اور میں آپ کا حکم بجا لاؤں ، اگر آپ ﷺ چاہتے ہیں تو میں دونوں پہاڑوں کو ان کفار پر اُلٹا دوں۔لیکن رسول اللہﷺ نے اِس بات کی اجازت نہیں دی۔
اسلام ہر طرح کی انتہا پسندی کی نفی کرتا ہے، اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کو پوری انسانیت کا قتل قراردیتا ہے۔۔۔۔۔ اللہ ہمیں اسلام کوسمجھتے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.