
کم عمر مسلمان منتخب عہدیدار
منگل 30 مارچ 2021

نعیم کندوال
بشریٰ امیوالا امریکی ریاست شکارگو میں پیدا ہوئیں ۔دس سال کی عمر تک شکار گو میں ہی مقیم رہیں ۔اِس کے بعد اِن کے والدین Skokieمنتقل ہو گئے جو کہ Cook County Illinoisکا علاقہ ہے ۔بشریٰ نے یہاں سے تعلیم حاصل کی اور Niles North High Schoolسے گریجویشن کی۔
(جاری ہے)
اِس کے بعد انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور ایک ری پبلکن سینیٹر کے ساتھ انٹرن شپ پر کام کرنا شروع کر دیا۔
اِس کے بعد انھوں نے Cook County Board of Commissionersکے لیے اپنی کیمپین کا آغاز کیا ۔2018ء کے اِس مقابلے میں انھوں نے تین امید واروں میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 14988ووٹ حاصل کیے ۔یہ ٹوٹل ووٹوں کا 30.6%بنتے ہیں ۔بشریٰ امیوالا کامیاب سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی ہیں ۔جذبہ خدمت خلق اِن میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔انھوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بے گھر کیئر پیکیج بنانے کی میزبانی کی ۔اِس کمیشن میں وہ 3500ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔اِس طرح اِس کمیونٹی کے ساتھ 50نگہداشت پیکیج بنا کر تقسیم کیے ۔اِس کمیشن میں Jan Schakowskyنے بھی اِن کا ساتھ دیا ۔امیوالا کو گلیمر میگزین کے 2018ء کے College women of the yearمیں شامل کیا گیا ۔یہ اُن کے لیے ایک اعزاز کی بات تھی ۔
بشریٰ امیوالا کسیBillionaire خاندان میں پیدا نہیں ہوئیں ۔انھوں نے پیسے کے بل بوتے پر کامیابی اور شہرت حاصل نہیں کی بلکہ سخت محنت اور عزم و ہمت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔وہ کہتی ہیں
"I am not a student that went to Harvard University or anything.My parents aren't like these prestigious lawyers and Doctors but truly am someone who came from an important family, was born and raised here, go to a local university. If I could do it, you can do it as well ".
بشریٰ امیوالا کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں ۔20فروری 2021کو Asian American Coalition of Chicagoنے غیر معمولی خدمات کے عوض انھیں ایوارڈ سے نوازا ۔اِس کے علاوہ وہ ” And She Could Be Next“ کے موضوع سے اصل دستاویزی فلم کا حصہ ہیں ۔ایک اور دستاویزی فلم Our America women Forward کا بھی موضوع ہیں ۔بشریٰ امیوالا اکثر کہا کرتی ہیں کہ:
"Be the Change you want to see in the world.You have the power to make a difference in your own life, the lives of so many others in your community and dream big!"
بشریٰ امیوالا کو مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ انھوں نے ہمیشہ مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لئے آواز اُٹھائی ہے۔ وہ کہتی ہیں:
'' I am proud to be a Muslim. Im not just representing my constituents in my district, but Im representing almost Muslim women as a whole at a national level,''
بشریٰ امیوالا عزم و ہمت کا نشان ہیں ۔وہ مستقبل میں پہلی پاکستانی امریکی صدر بننے سے متعلق بھی پر اُمید ہیں۔ وہ خواتین خصوصاََ نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔آج کے نوجوان اُن کی کامیابیوں سے سیکھ کر اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.