
جشن کرونا
اتوار 19 اپریل 2020

نورالامین دانش
دنیا بھر میں کرونا سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، عالمی ادارے غریب ممالک کی امداد بھی کر رہے ہیں ، با شعور معاشروں میں لوگ سٹورز سے مخصوص مقدار سے اوپر اشیا خوردنی صرف اس لیئے نہیں خرید رہے کہ کہیں دوسری عوام بھوکی نہ مر جائے وہیں اوپر کی لائنوں میں بیان کیا گیا مرثیہ کرونا ایمرجنسی ریلیف فنڈ کا ہے۔۔۔
حکومت کی جانب سے کرونا لاک ڈاون سے متاثرہ شہریوں کے لیئے 12 ہزار کی امدادی رقم دی جا رہی ہے جو کہ ہمارے آن لائن سسٹم میں غلط ڈیٹا کے اندراج کی وجہ سے اکثر مستحقین کی بجائے بڑے بڑے زمین داروں اور سرمایہ داروں کو اہل قرار دے رہا ہے۔
(جاری ہے)
۔۔
ناچتی موت میں عقل و شعور سے پیدل ہجوم اسے حکومتی نا اہلی قرار دیتےہوئے پیسے وصول کیئے جا رہا ہے۔
حضرت انسان کی یہ شکل کفن چوروں سے بھی زیادہ بد بودار ہے جو کہ ان مشکل حالات میں اگر ضرورت مندوں کی امداد تو درکنار انہیں کے پیسے کھانے پہ تلے ہیں۔۔۔
غربا کے پیسوں پر دعوتیں اڑانے کیساتھ ساتھ اپنے جیسے تمام افراد کو کرونا ریلیف فنڈ میں میسج کرنے کی ترغیب دینے والا ہجوم ناقابل بیان ہے۔
12 ہزار لیکر جشن کرونا منانے والوں سے گزارش ہے کہ ایک بار کرونا سے مرنے والوں کی تدفین دیکھ لیں ، جہاں پیسہ نے کیا خاک کام آنا ، اولاد بھی لاش سے میلوں دور کھڑی ہوتی ہے۔۔۔
اللہ پاک سورۃ العصر میں انسان کے گھاٹے میں ہونے کی قسم کھاتے ہیں لیکن انسان خسارے کے سودے پر جشن منا رہا ہے۔
پاکستان جیسے معاشروں کو کرونا ویکسین سے زیادہ جہالت، بے شرمی اور ڈھٹائی ویکسین فل الفور بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا تو تو چلا جائے گا لیکن کفن چوری کا جشن منانے والا ہجوم لاشوں کی فروخت شروع کر دے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نورالامین دانش کے کالمز
-
اوورکوٹ
ہفتہ 18 ستمبر 2021
-
مہرہ
ہفتہ 8 مئی 2021
-
بدنام صحافت۔۔۔ بنام صحافت
پیر 25 جنوری 2021
-
اسلام آباد کا سیسیلین مافیا !!!
منگل 1 ستمبر 2020
-
وائرلیس ایڈمینسٹریشن
بدھ 12 اگست 2020
-
قومی ادارے برائے حوصلہ شکنی
منگل 11 اگست 2020
-
چوہدری بننے کے لئیے سی ایس ایس کا امتحان کیوں؟؟؟
بدھ 17 جون 2020
-
بھائی تو نہیں چل پائے گا
جمعہ 12 جون 2020
نورالامین دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.