
جھک کر چلو حیات بڑی مختصر سی ہے
پیر 22 فروری 2021

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
ان کی وفات سے آج تک شاید ہی کوئی ایسا دن یا لمحہ گزرا ہو جب ان کی یاد میرے شامل حال نہ رہی ہو۔ جہاں ان کی عدم موجودگی کا احساس اکثر رلاتا ہے وہاں اپنی آنکھوں کے سامنے منوں مٹی تلے دفن ہوتے دیکھنے کے باوجود آج بھی مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ زندہ ہیں اور ابھی کچھ دیر میں آکر آواز دیں گے ۔ مجھے فخر ہے کہ میرے بڑے بھائی ایک باکردار،اصول پرست،محنتی،ہمدرد اورسچے ،کھرے انسان تھے ۔ نماز پنجگانہ کے پابند اور کثرت درود شریف کے عادی تھے۔ میں نے جب ان کی میت کو اکیلے قبر میں اترتے دیکھا تو مجھے احساس ہو کہ ہمارے حقیقی ساتھی بس ہمارے اعمال ہوتے ہیں جو یا تو ہماری بخشش کا سبب بن جاتے ہیں یا پھر ہماری بربادی کا نوحہ۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ زندگی بہت مختصر سی ہے، ہماری سانسیں اور ہماری صلاحیتیں بھی محدود ہیں، محدودیت کے اس دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں لامحدود خواہشوں کے قلعے تعمیر کرنے کی حماقت نہیں کرنی چاہیے ، ہمارے کندھوں پر خواہشوں کا اتنا بوجھ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنے اصل مقصد سے ہی پیچھے ہٹ جائیں، اور ہمیں یہ یاد ہی نہ رہے ہمارا اصل مقصد بندگی، انسانیت کی خدمت اور خود کو سنوارنا، بہتر بنانا اور اس دار الامتحان سے کامران و کامیاب لوٹنا ہے۔
خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عظیم ہے کہ ”موت کو یاد کرو اور قبروں کی زیارت کیا کرو تاکہ تمہیں زندگی کی بے مائیگی اور بے رخی کا احساس ہو“۔ جلد یا بدیر ہم بھی قبر کے اندھیرے گڑھے میں دھکیل دیئے جائیں گے ۔ حقیقت یہی ہے کہ سب نے جانا ہے ، سبق یہ ہے کہ ہم نے کیا تیاری کی ہے ، ہمارا ہر بڑھتا قدم موت کی طرف اور گزرتا سانس ہمیں زندگی کے خاتمے کی طرف لیکر جاتا ہے ۔ کوئی بادشاہ ہے یا غلام، کوئی کارخانہ دار ہے یا تاجر یا ملازم، کوئی طاقتور ہے یا کمزور سب نے خالی ہاتھ جانا ہے ۔ کوئی شان و شوکت، جاہ و جلال، دنیاوی عظمت، بڑا مرتبہ، عہدہ، تعلقات کسی کام نہیں آئیں گے ، سب کو ایک چارپائی اسے اٹھانے والے زندہ لوگوں اور قبر کے لیے تھوڑی سی جگہ کی ضرورت پیش آنی ہے ۔ ہر انسان نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے ، روز محشر کسی کی ذرہ برابر چیز بھی پوشیدہ نہیں رکھی جائے گی اور نہ ہی اس دن کسی جان پر ظلم ہو گا، اس دن ہمارے اعضاء ہی گواہی دیں گے کہ ہم دنیا میں کیا کرتے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پیاروں کے لیے کثرت سے دعائے مغفرت کرنا چاہیے جو کہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، باری تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ،اور ہمیں اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے دنیا میں نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے ۔
جھک کر چلو حیات بڑی مختصر سی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.