
الحمداللہ کہیں اور شکر ادا کریں ...!
پیر 8 جون 2020

رانا محمد رضوان خان
(جاری ہے)
آج جب پوری دنیا کرونا جیسے وبائ مرض سے نہ صرف بے حد پریشان ہے بلکہ ہر بڑا ملک اور ہر بڑی کارپوریشن بہت بڑے نقصان سے دو چار ہے اور پھر ان حالات میں بھی آپ کے پاس بنک میں یا گھر میں آٹھ دس لاکھ روپے موجود ہیں جنہیں آپ کسی بھی ضرورت پڑنے پر یا چند گھنٹوں میں کسی بھی مصیبت یا تکلیف یا ایمرجنسی میں استعمال کر سکتے ہیں تو بغیر کچھ مزید سوچے آپ فوراً اپنے منہ سے الحمداللہ کہیں کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس دنیا میں اس مقام پر فائز کیا ہے جہاں صرف کل آبادی کا پانچ سے سات فی صد موجود ہے.
آگے چلیں اور سوچیں آپ کے فون کی گھنٹی بجے اور دوسری طرف آپ کا کوئ بھائ ، بہن ، عزیز رشتے دار یا کوئ دوست ہو اور وہ کرونا کی وجہ سے پریشان ہے اور آپ سے چند ہزار روپے مانگ رہا ہے اور آپ اس کی مدد پر فوراً اسے بجھوا دیں یا ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دیں تو پھر بولیں ... الحمداللہ یا رب العالمین
کیونکہ اس رب رحیم نے آپ کو اس دنیا کے ان دو سے تین فی صد لوگوں میں اعلی مقام دیا ہے جن کے پاس ضرورت سے زیادہ ہے اور وہ کسی دوسرے کی مدد بھی کر سکتے ہیں .
پھر رکیں اور غور کریں کہ آپ کا گھر اپنا ہے اور آپ ہر دن صبح اپنے بستر سے نکل کر باتھ روم جاتے ہیں، نہانے کیلئے شاور کھولتے ہیں اور سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں مناسب ٹھنڈا پانی آپ کے جسم پر گرتا ہے جس سے آپ تروتازہ ہوجاتے ہیں اور آپ بہترین گرما گرم ناشتہ تناول فرماتے ہیں، اپنی سواری یا گاڑی میں آفس اور کام پر چلے جاتے ہیں، سردیوں میں گرما گم ہیٹر اور گرمیوں میں ٹھنڈے ائیر کنڈیشن ماحول کو انجواۓ کرتے ہیں آپ کے بچے دن میں تین وقت کھانا کھاتے ہیں اور بھرے پیٹ کے ساتھ آپ سب گھر والے رات کو بستر پر چلے جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں اور بار بار الحمدللہ بولیں اور جھک جائیں اس رب کائنات کے حضور کیونکہ دنیا کی ۹۰ فیصد آبادی کے رہنے والے ان سہولتوں کا سوچ بھی نہیں سکتے جو آپ کسی بھی تکلیف کے بغیر بلکل غیر محسوس انداز میں شب و روز انجواۓ کر رہے ہیں جو کہ صرف اور صرف آپ پر آپ کے رب کریم کا بے پناہ احسان اور فضل ہے .
آگے آئیں اور دیکھیں آپ ماشاءاللہ جب چاہیں اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتے ہیں، بازو اور گھٹنے موڑ سکتے ہیں اور اپنے ہاتھ بغیر تکلیف کے گھٹنوں تک پہنچا سکتے ہیں اور آپ بآسانی سانس لیتے ہوئے آکسیجن اندر لے جاسکتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر پھینک سکتے ہیں تو پھر جناب بغیر کسی وقفے کے سجدہ ریز ہو جائیں اور سب سے پہلے الحمدللہ کہیں کیونکہ ...
آپ کا تعلق پوری دنیا کے اس چند فیصد بے پناہ خوش نصیب طبقے سے ہے جسے اللہ شان باری تعالی نے یہ سب سہولیات دے رکھی ہیں
اور آپ صرف اور صرف اللہ کے فضل اور عنائت سے صحت مند بھی ہیں اور بے حد خوش بخت بھی.
بار بار الحمداللہ کہیں اور اب اٹھ کھڑے ہوں اپنے اللہ تبارک و تعالی کے بندوں کی مدد کو ان مشکل حالات اور کٹھن وقت میں .
دیکھیں اپنے ارد گرد ، اپنے رشتے داروں ، دوستوں اور عزیزوں میں وہ کون ہے جو مستحق ہے اور آپ کی مدد اور ساتھ کا طلب گار ہے. کیونکہ اب...
اپنے رب کریم کی نوازشات کو دوسروں میں بانٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے یہ وبائ مرض نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی ایک آزمائش اور امتحان ہے اور یاد رکھیں اس میں کامیابی آپ کو اور اونچے مقام پر فائز کر دے گی انشاءاللہ
بار بار الحمد للہ کہیں...
جب تک کہ آپ کو آخری سانس نہ آجائے ...
بے شک یہ زندگی، یہ نعمتیں اور یہ مہربانیاں ...
اللہ تعالی کا ہم پر ایک احسان عظیم ہے ...!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا محمد رضوان خان کے کالمز
-
کامیابی کے گُر
جمعہ 4 ستمبر 2020
-
تقدیر تدبیر پر ہنستی ہے
بدھ 26 اگست 2020
-
علی بابا کا طلسم
پیر 24 اگست 2020
-
ہمارے ملک کا نوجوان اور کاروبار
منگل 11 اگست 2020
-
ہمارا نظام عدل وانصاف
بدھ 15 جولائی 2020
-
میرے والد میرے رہبر
پیر 6 جولائی 2020
-
ارطغرل غازی اورہمارا مستقبل
جمعرات 2 جولائی 2020
-
ٹڈی دل اور اس کا تدارک
منگل 16 جون 2020
رانا محمد رضوان خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.