
امریکہ ، اسرائیل ، داعش اور چند ناعاقبت اندیش
منگل 21 جنوری 2020

صابر ابو مریم
(جاری ہے)
اگر صہیونیوں کے جرائم کی تفصیل بیان ہوں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ صہیونیوں کے ظلم و جبر اور استبداد کی تاریخ بھی ایک سو سالہ ہے جس کے نتیجہ میں آج تک مظلوم ملت فلسطین اور خطہ کی دیگر ملتیں ان جرائم کا شکار ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں اور دوسرے ممالک پر جنگوں کے مسلط کرنے کی ایک سو سالہ طویل تاریخ میں انسانیت نے اس قدر بدترین اور ہیبت ناک مظالم کا سامنا کیا ہے جس کی مثال اس سے قبل انسانی معاشروں میں نہیں ملتی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج لاطینی امریکا کی ریاستیں امریکی جبر و استبداد کے خلاف سراپا جہاد ہیں۔ اسی طرح مسلمان ممالک میں بھی امریکی سامراج سے نفرت کی سب سے بڑی وجہ ان ممالک میں امریکی غنڈہ گردی ہے جس کا خمیازہ قوموں اور حکمرانوں کی غلامی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
اسی طرح اسرائیل کے گریٹر اسرائیل نامی ناپاک منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خطے میں نا امنی اور جنگ و جدال میں ہزاروں نے گناہوں کا قتل اسرائیل کے مکروہ چہرے پر دھبہ کی مانند عیاں ہیں۔
داعش کا نام سنہ ۲۰۱۱ میں پہلی بار سنا گیا جب شام میں اس تنظیم نے شامی حکومت کو گرانے کا اعلان کیا اور مسلح دہشت گردی شروع کر کے شام کے مختلف علاقوں اور قصبوں میں بے گناہ اور نہتے انسانوں کو بد ترین سفاکیت کے ساتھ قتل کرنا شروع کیا۔ یہ سلسلہ شام تک نہ رکا بلکہ سنہ ۲۰۱۴ میں داعش عراق میں بھی پہنچ گئی۔ ان سفاک قاتلوں کا کام لوگوں کا سفاکیت سے قتل کرنا تھا اور پھر ان مناظر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا کو دکھانا تھا۔
ان تمام سفاکانہ کاروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل کے ایک سو سالہ مظالم کی طویل داستان کا خلاصہ موجود تھا۔ تحقیق کے مطابق ماضی میں جس طرح کے ظلم و ستم امریکی سامراج اور صہیونیوں کی جانب سے روا رکھے گئے تھے داعش نے اس سے کئی گنا بڑھ کر انجام دیئے۔
ایسے مناظر رپورٹ ہوئے ہیں کہ ماؤں کی کوکھ سے بچوں کو نکال نکال کر سر قلم کر دیا گیا پھر ان معصوم جسموں کو فٹبال بنا دیا گیا۔خواتین کی عصمت دری کو حلال قرار دیا گیا۔ لوگوں کا قتل کر کے انجوائے منٹ کا تاثر پیدا کیا گیا۔ یہ سب اور اس سے بڑھ کر ظلم داعش نے انجام دیئے۔
اگر مشاہدہ کیا جائے تو واضح طور پر امریکی و صہیونی اور داعشی سفاکیت میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ جو کام ایک سو سالہ تاریخ میں امریکی افواج مختلف ممالک میں فوجی چڑھائی کر کے انجام دیتی رہی ہیں وہی کام صہیونیوں کی گذشتہ ایک سو سالہ تاریخ میں بھی ملتا ہے اور اسی طرح یہی سفاکیت داعش کی سات سے آٹھ سالہ تاریخ میں ہمیں نظر آتا ہے۔
امریکہ کا زعم تھا کہ دنیا کی تمام ریاستیں اس کی غلام رہیں لیکن یہ زعم سنہ ۱۹۷۹ میں ایران کی سرزمین پر آیت اللہ امام خمینی نے توڑ کر رکھ دیا اور امریکہ کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ اسی طرح اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ جسے اسرائیل چاہتا تھا کہ عملی جامہ پہنائے اس منصوبہ کو روکنے میں حزب اللہ لبنان اور شام کی حکومت سمیت فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کا کردار انتہائ اہم رہا ہے۔ البتہ اسرائیل کی طاقت کا نشہ یہ تھا کہ سنہ ۱۹۶۷ میں چند دنوں میں کئی عرب ممالک کو شکست دے کر ان کی زمینوں پر بھی قابض ہو چکا تھا لیکن اس غرور اور جعلی برتری کو بھی لبنان میں حزب اللہ نے سنہ ۲۰۰۰ اور پھر سنہ ۲۰۰۶ کی جنگ میں توڑ ڈالا۔
اسرائیل اور امریکہ نے اس طرح کی پے در پے شکست کے بعد داعش کا فارمولہ بنا کر شام میں اتار دیا تا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ داعش کے ہاتھوں انجام پا جائے۔
البتہ یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی بہت ضروری ہے کہ سنہ ۱۹۷۹ کے بعد فلسطین ، لبنان اور شام میں امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب امام خمینی کا ایران میں اسلامی انقلاب کا وجود اور اس انقلاب سے فلسطین اور دیگر اقوام کی وابستگی اہم ترین عنصر تھا۔
امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کی ناکامی کے بعد داعش کو بھی اسی اسلامی مزاحمت کے بلاک کہ جس نے ماضی میں امریکہ و اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک کر دیا تھا، نے نہ صرف شام اور عراق میں شکست سے دو چار کیا بلکہ داعش کے وجود کو ہی نابود کر دیا ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ گریٹر اسرائیل یا نیا مشرق وسطی دم توڑتا نظر آ رہا ہے۔
اس بحث میں یہ بات ذکر ہونا بھی ضروری ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحادیوں میں جہاں یورپی ممالک شامل تھے وہاں خطے کی چند عرب ریاستیں بھی اپنی بادشاہتوں کی امریکی ضمانت حاصل کرنے کے لئے داعش کی بھرپور مدد میں شامل رہی ہیں۔
اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے فلسطین سے شام اور عراق سمیت افغانستان تک منصوبوں کو ناکام بنانے والوں کا ذکر جب آئے گا تو خود فلسطینیوں کی زبان میں بیان کیا جاتا ہے کہ جیسا ابھی حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اور پھر ایک اور رہنما عبدو ہادی نے اعتراف کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور لبنان کی حزب اللہ کے عماد مغنیہ ایسی شخصیات ہیں کہ جنہوں نے فلسطین میں فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ رہ کر اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی ہے اور فلسطینیوں کو بھرپور مدد اور تعاون دیا ہے۔ جس کے باعث آج فلسطین کی مزاحمت پتھر سے بڑھ کر میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی تک پہنچ چکی ہے اور سب کچھ قاسم سلیمانی کا مرہون منت ہے۔
اب کالم کے عنوان میں ذکر چند ناعاقبت اندیشوں کی بات کرتے ہیں جو پاکستان میں تعصب کی عینک لگائے بیٹھے ہیں یا پھر یوں کہہ لیجئے کہ ان کے مفادات میں امریکہ، اسرائیل اور داعش کے مفادات کے ساتھ مشترکہ ہیں۔ کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ قاسم سلیمانی پر امریکی بزدلانہ حملہ کے بعد جہاں دنیا بھر میں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت پر لوگوں نے امریکی دہشت گردی کے خلاف رد عمل دیا ہے وہاں یہی چند ناعاقبت اندیش افراد بظاہر اسلامی لبادہ اوڑھ کر امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں اور انتہائ کمزور ترین من گھڑت باتوں سے چاہتے ہیں کہ عالم اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیں۔ ایسے افراد آپ کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے سب سے بڑے خیر خواہ بن کر خود کو پیش کرتے نظر آئیں گے لیکن حقیقت میں یہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں جن کی جڑیں امریکی و صہیونی مفادات کے ساتھ ساتھ اسلام کو بدنام کرنے اور ہزاروں انسانوں کا قتل کرنے والے سفاک داعشی دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔ حقیقت میں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں افواج پاکستان کے نوجوانوں کو بھی داعشی انداز میں قتل کیا ہے اور ان کے مقدس سروں سے فٹبال کھیلتے رہے ہیں اور اب صحافتی و دیگر اسلامی لبادوں میں چھپ کر عالم اسلام کے قلب فلسطین کے مسئلہ کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور فلسطین و القدس کے شہیدوں کے خون کو فراموش کرنے کے لئے داعشی فکر کو پروان چڑھا کر پاکستان کی جڑوں کو بھی کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے اس دور میں نوجوان نسل کو ہوشیار اور با خبر رہنے کی ضرورت ہے تا کہ حق کی پہچان ہو سکے۔ حق کی پہچان کا آسان طریقہ جو انبیائے کرام نے خدا کی طرف سے بیان کیا ہے وہ فقط سادہ سا ہے یعنی “ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت اور ظالم کے خلاف جدوجہد، مظلوم چاہے کسی بھی مذہب و رنگ ونسل کا ہو مظلوم کی حمایت لازم ہے اور اسی طرح ظالم کسی بھی مذہب و رنگ و نسل و قبیلہ کا ہو اس کے خلاف جدوجہد لازم ہے”۔ دنیا بخوبی جانتی ہے کہ فلسطینی مظلوم ہیں یا نہیں ؟ اور فلسطینیوں کے لئے جہاد میں مصروف رہنے والے شہدائے القدس قاسم سلیمانی و عماد مغنیہ و شیخ احمد یاسین، عبد العزیز رنتیسی، فتحی شقاقی و دیگر مظلوموں کے حامی ہیں جبکہ امریکہ و اسرائیل سمیت داعش کا دفاع کرنے والے یقیناً ظالموں میں شمار ہوتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
صابر ابو مریم کے کالمز
-
اسلام فوبیا کے مقابلہ میں دنیائے اسلام کا اتحاد ناگزیر
جمعرات 27 جنوری 2022
-
پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اصول جارحیت کی مذمت
جمعرات 30 دسمبر 2021
-
اسرائیل کے ساتھ دوستی اور امن کا خواب
اتوار 19 دسمبر 2021
-
اعلان بالفور اور فلسطینیوں پر مصیبت کے سو سال
منگل 2 نومبر 2021
-
انسانی حقوق اور مغرب کا دوہرا معیار
منگل 26 اکتوبر 2021
-
فلسطین کا مقدمہ اور اقوام عالم
منگل 28 ستمبر 2021
-
ہم پاکستانی ہیں۔پاکستان ہمارا ہے!
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
ایران یا امریکہ: فاتح کون ہے؟
پیر 6 ستمبر 2021
صابر ابو مریم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.