
دبائی جو آواز ۔۔۔۔ذراخوف نہ آیا
بدھ 13 نومبر 2019

سلمان انصاری
دنیا میں امن کے گیت گانے والا بھارت اصل میں خود امن کا دشمن ہے گھر بیٹھ کراور کُرسی پر مائیک لگا کر باتیں کرنے والے دور اب ختم ہوچکے ہیں مسئلوں کو حل کرنے کیلئے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی پڑتی ہے ۔
(جاری ہے)
بس 5سال تیری باری پھر 5سال میری باری کرتے کرتے پاکستان کے قیمتی سال ضائع کر دیئے گئے کیونکہ پچھلے بیس سالوں میں کئی ملک ترقی کی منازل طے کر گئے اور ہم وہیں موجود ہیں ۔ہمارے ملک میں ایسی یونیورسٹیاں نہ بن سکیں جہاں انٹرنیشنل لیول کی ریسرچ ہوسکے ،ایسے ہسپتال بھی نہ بن سکے جہاں اعلیٰ معیارکا علاج ہوسکے ۔افسوس اس بات کا بھی ہوتا ہے کہ جب ہمارے ملک میں عام انسان یا اعلیٰ قیادت میں سے کوئی بھی بیمار ہوجاتا ہے تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس بیماری کا علاج ہمارے ملک میں میسر نہیں ۔اگر کسی بیماری کا علاج دریافت ہی نہیں ہوا اور پوری دنیا میں ریسرچ جاری ہے تو یہ الگ بات ہے لیکن اگر دنیا میں کسی ایسی بیماری کا علاج موجود ہے جو پاکستان میں دستیاب نہیں تو یہ ہمارے اُن حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو کافی عرصہ اقتدار میں رہ گئے ۔
اعلیٰ قیادت کو یہ احساس ہوجانا چاہیئے کہ پیسے رکھنے والے لوگ اپنے علاج کیلئے ملک سے باہر توجاسکتے ہیں لیکن وہ لوگ جو دووقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے ان کو اگر کسی بیماری نے گھیر لیا ہو تو اُن کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔پیسے والے لوگ اپنے بچوں کو بیماری کے علاج کے لئے دوائی کھلاتے ہیں جبکہ غریب لوگ صبح شام اپنے بچوں کو دوائی کی جگہ تسلیاں کھلاتے ہیں۔عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ہم72سالوں میں اپنی بنیادی ضروریات میں بھی خود کفیل نہیں ہوسکے تو پھر برسوں کا عرصہ حکومت میں رہنے والے آج ٹی وی پر آکر جب یہ کہتے ہیں کہ مجھے6مہینے دیں میں ملک کی تقدیر بدل دونگا تو میں یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ ان لیڈروں کے ذہن میں تقدیر بدل دینے کی تعریف کیا ہے ؟شاید یہ حکومت بدلنے کو تقدیر بدلنا کہتے ہیں ورنہ زندگی کی کئی بہاریں اقتدار میں گزارنے کے باوجود بھی عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے تو6مہینے میں کیسے بدل دیں گے ۔
اسی طرح مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اور موثر حکمت عملی شروع دن سے بنائی ہوتی اور اس پر منافقت سے ہٹ کر کاروائی کی گئی ہوتی تو آج کشمیری مسلمانوں کا یہ حال نہ ہوتا ۔ موجودہ حکمران مسئلہ کشمیرکو جہاں تک اٹھاسکتے تھے انہوں نے اٹھایا اور ایک تحریک بھی شروع ہوگئی ملک میں ہر بندے کی زبان پر کشمیریوں کیلئے دعائیں اور اظہار یکجہتی کے احساسات تھے ہر مسلک اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے موجودہ حکومت کو کشمیر کے مسئلہ پر ٹھوس آواز اٹھانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
پاکستان اور اسلام کا امیج دنیا پر واضع ہوگیا تھا کہ ہم امن پسند ہیں اور ہمار ا مذہب بھی امن کا پیغام دیتا ہے گلی گلی کوچے کوچے میں کشمیر کی آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی تھی لیکن عین اسی وقت حکومت مخالف مظاہرے اور حکومت کے ناجائز ہونے بارے عوام کی ذہن سازی شروع کر دی گئی تاکہ وہ آواز جو حق سچ کی فتح کیلئے بلند ہورہی تھی اُسے دبایا جائے۔وہ آواز پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کی کسی کی ذات کو فائدہ نہیں دے رہی تھی وہ انسانوں ،مسلمانوں ،نوجوانوں ،چھوٹے بچوں ،بیواؤں کے حقوق کی آواز تھی ۔
آپ کو کسی بھی لیڈر سے کوئی بھی اختلاف ہو ملک کے مفاد اور کشمیر کی عوام پر سیاست نہیں چمکانی چاہیئے اور نہ ہی منافقانہ رویے اپنانے چاہیئے اگر اس وقت کشمیر کے مسئلہ پر مخالف سیاسی پارٹیاں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی تو وہ آواز حق جو دبادی گئی ہے وہ آج سر چڑھ کر بول رہی ہوتی اور مسئلہ کشمیر حل ہونے کے نزدیک ہوتا ۔لیکن دنیا کے سامنے یہ ظاہرکرنے کی بجائے کہ ہم کشمیر پر ایک ہیں یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی قیادت پر تو عوام یقین ہی نہیں کرتی ۔ ملک پاکستان اور ملکی مفادات کے ساتھ اس سے بڑی منافقت کی مثال اور کیا ہوگی۔
مشہور کہاوت ہے جس انگلی درد ہوتا ہے اُسے ہی پتہ ہوتا ہے کشمیر کے بھائی بہن مائیں بچے بھوک روٹی پانی اور ظلم و ستم سے مر رہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں سیاستدان اپنی سیاست چمکارہے ہیں ۔اللہ پاک تمام سیاستدانوں کو ہدایت دے ،ملکی مفادات خصوصاً کشمیر کے مسئلہ پر سب کو یک جان ہوکر اس مسئلہ کے حل کیلئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان انصاری کے کالمز
-
دبائی جو آواز ۔۔۔۔ذراخوف نہ آیا
بدھ 13 نومبر 2019
-
عوام لڑائے جان۔۔۔۔فائدہ اٹھائے سیاستدان
جمعرات 24 اکتوبر 2019
-
ذاتیات کی سیاست ،خوشی خوامخواہ کی۔۔۔۔!!!
بدھ 16 اکتوبر 2019
-
نہ اچھی حکومت آئے گی نہ چین آئے گا۔۔۔!!!
منگل 24 ستمبر 2019
-
مسئلہ کشمیر ہے۔۔سیاست نہ چمکا۔۔خدا سے ڈر
بدھ 11 ستمبر 2019
-
کس کے مرنے کا انتظار ہے ۔۔۔؟؟؟
جمعرات 15 اگست 2019
-
تیری اُباسی میری اُداسی
بدھ 10 جولائی 2019
-
سائبان کا آئینہ ہے گریبان
پیر 8 جولائی 2019
سلمان انصاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.