
مہنگائی اور ہم
ہفتہ 8 جنوری 2022

شازیہ انوار
پیٹرول کی قیمت ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔
(جاری ہے)
سنا ہے کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر گرنے والا ہے‘ یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی‘ آئندہ ماہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جو قوم کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراُٹھا رہا ہے‘ پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے‘ کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔ڈالر 179 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے‘ روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے‘ ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیںمسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ۔ اس وقت حکومتی سطح پر عوامی مسائل کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اس وقت پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جہاں ایک جانب مہنگائی بڑھ رہی ہے وہیں دوسری جانب لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے‘ تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی عفریت بن کر لوگوں کو نہیں نگل رہی لیکن ہمارے ہاں بدقسمتی سے آمدنی اور اخراجات کا تناسب انتہائی بداعتدالی کا شکا رہے‘ لوگ سالہا سال سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں ‘ اگر کہیں اضافہ کیا بھی جاتا ہے تو مہنگائی کو نظر میں نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے جو جہاں کھڑا ہے وہ وہیں کھڑا نظر آرہا ہے ۔گو کہ حکومت کی جانب سے کم از کم تنخو اہ 25000روپے مقرر کی گئی ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ۔بےروزگاری میں تیزی سے ہوتا ہوا اضافہ خودکشی کی شرح میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔
پاکستان زرعی ملک ہے ‘ حکومتی سطح پر اس نعمت کو نظر مےں رکھتے ہوئے زرعی پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جائے تو ہم کئی مشکلات سے باہر نکل سکتے ہیں۔ انتہائی زرخیز زمین کی موجودگی میں ہمیں اجناس کی کمی اورمہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کم از کم یہ معاملہ تو بغیر کسی تردّد کے حل کیا ہی جاسکتا ہے۔
اس گھمبیر صورتحال سے پیدا ہونے والے نازک ترین حالات اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر اگر حکومت نے مہنگائی پر قابوپاتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف نہ دیا توخدا نہ کرے ہمارے ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہو جائے گی کہ اسے سمیٹنا ناممکن ہوجائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شازیہ انوار کے کالمز
-
کرونا وائرس کا نیا حملہ ‘بوسٹر لگوائیں‘ احتیاط کریں
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
بریسٹ کینسر کی الارمنگ صورتحال
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
مہنگائی اور ہم
ہفتہ 8 جنوری 2022
-
عمر شریف کو فوری طور پر بیرونی ملک بھیجا جائے
منگل 14 ستمبر 2021
-
واقعہ کربلا ‘خواتین کی عزم و حوصلے کی لازوال داستان
بدھ 18 اگست 2021
-
ملالہ فیشن میگزین کے سرورق اور عوام کی زبان پر
جمعہ 4 جون 2021
-
کورونا وائرس ‘ مئی کا مہینہ جنوبی ایشیاء کیلئے خطرناک قرار
جمعرات 6 مئی 2021
-
کورونا آگاہی مہم ،آکسیجن ،ویکسین اور فوری طبی انتظامات
ہفتہ 1 مئی 2021
شازیہ انوار کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.