
عمر شریف کو فوری طور پر بیرونی ملک بھیجا جائے
منگل 14 ستمبر 2021

شازیہ انوار
(جاری ہے)
دوسری جانب عمر شریف کی حالت تاخیر کی متحمل نہیں ‘ جو تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں اس میں عمر شریف کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہرے پر مختلف نلکیاں بھی لگی ہوئی ہیںجو ان کی خراب حالت کا ثبوت ہیں۔
گھروالوں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے‘ اگرانہیں فوری طور پر امریکا منتقل نہیں کیا گیا توان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جوان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے‘ وہ کسی کو پہچان نہیں پارہے ایسے میں تاخیر خطرناک ہوسکتی ہےیوں تو فواد چوہدری ‘عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت سیاسی و سماجی شخصیات عمر شریف کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ رہی ہیں لیکن انہیں بیرونی ملک بھیجنے کے حوالے سے تساہل برتا جارہا ہے۔ایک شدید بیمار شخص کو بیرون بھیجنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار جمع کرانی پڑی ہے اور تسلسل سے بیانات سامنے آرہے ہیں عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمر شریف کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے عمرشریف کے ویزے کے لیے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، انشاءاللہ انہیں بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا‘حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔
یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہر لمحے موت کے منہ کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہمارے سیاسی لوگ اس بات کو بھی کیش کرانے کی جدوجہد میں مگن ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے بہت بیمار ہیں‘ بیٹی کے انتقال کے بعد ان کی بیماری میں شدت آگئی جب کہ ان کی یاداشت کا معاملہ بھی کافی عرصے سے چل رہا ہے ‘اس یاداشت کی وجہ سے ان کی ذاتی وازدواجی زندگی میں درآنے والے مسائل بھی عوام کے سامنے آرہے ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ سامنے آرہی ہے عمر شریف کی وہ عزت اور قدر جو انہوں نے دنیا بھر میں کمائی ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ گزشتہ دنوں کس کس نے ‘ کس کس انداز میں وزیر اعظم پاکستان عمران سے خان سے کیا اپیل کی ہے ۔
اب اتنے بڑے فنکار کیلئے کسی قسم کی اپیل کی ضرورت ہونی تو نہیں چاہئے‘ لیکن بہرکیف یہ عمر شریف کی محبتوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔
حکومتی سطح پر فوری اقدامات کئے جانے چاہئے ‘ اگر کسی چہیتے رکن قومی و صوبائی اسمبلی کیساتھ یہ معاملہ درپیش ہوتا تو اب تک نجی جہاز چل چکے ہوتے ‘موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘ عمر شریف کو اللہ صحت و زندگی دے لیکن اگر کسی تاخیری حربے اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے تو حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شازیہ انوار کے کالمز
-
کرونا وائرس کا نیا حملہ ‘بوسٹر لگوائیں‘ احتیاط کریں
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
بریسٹ کینسر کی الارمنگ صورتحال
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
مہنگائی اور ہم
ہفتہ 8 جنوری 2022
-
عمر شریف کو فوری طور پر بیرونی ملک بھیجا جائے
منگل 14 ستمبر 2021
-
واقعہ کربلا ‘خواتین کی عزم و حوصلے کی لازوال داستان
بدھ 18 اگست 2021
-
ملالہ فیشن میگزین کے سرورق اور عوام کی زبان پر
جمعہ 4 جون 2021
-
کورونا وائرس ‘ مئی کا مہینہ جنوبی ایشیاء کیلئے خطرناک قرار
جمعرات 6 مئی 2021
-
کورونا آگاہی مہم ،آکسیجن ،ویکسین اور فوری طبی انتظامات
ہفتہ 1 مئی 2021
شازیہ انوار کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.