
بھارت، پاکستان کو برطانوی ویکسین دے گا
جمعہ 19 مارچ 2021

شیخ جواد حسین
بھارت کا ادارہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا دنیا بھر میں ویکسین اسیمبل کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے یعنی دنیا بھر کی ویکسین کی اسمبلنگ بھارت میں ہوتی ہے جس کا یہ مطلب نہیں کہ انڈیا کا شمار ویکسین بنانے والے ممالک میں ہوتا ہے،بلکہ انڈیا کا سیرم انسٹیٹیوٹ عالمی ادارہ صحت کو ویکسین اسیمبل کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
کوویکسین کورونا وائرس ویکسین معاہدہ (گاوی) کے تحت دو ارب سے زائد کورونا ویکسین کم یا درمیانے درجے کی آمدنی والے ممالک کو مفت فراہم کی جائیں گی اس کا مقصد تمام ممالک کے درمیان ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانا ہے جو عالمی ادارہ صحت کا پروگرام ہے اور پوری دنیا میں ویکسین کی بروقت ترسیل کی نگرانی کر رہا ہے۔بھارت اپنے اخراجات اور پاکستان کی خدمت کے جذبے سے ایسا نہیں کر رہا، بلکہ برطانوی ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا، کیونکہ پاکستان کی ڈرگ ریگولیشن اٹھا رٹی نے برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی 18مارچ کو منظوری دے کر گرین سگنل عالمی ادارہ صحت کو بھیج دیا تھا ورنہ پاکستان و بھارت کا آپس میں ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں کہ جس کے پیش نظر دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کریں بلکہ بھارت نے جو ویکسین اس کے ہمسایہ ممالک کو اپنے طور پر بھیجی ہے اس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔
گاوی امریکی ساخت ویکسین فائیزر بھی حاصل کرنے جا رہا ہے مگر پاکستان ابھی تک ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں جن کو اس ویکسین کی ترسیل کی جا سکے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ویکسین حاصل کرنے کے مختلف ذرائع استعمال کرے تاکہ اس اہم مرحلے کو جلد مکمل کیا جا سکے۔
اس وقت پاکستان میں ویکسین کے بارے میں سوشل میڈیا کے توسط سے انتہائی منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کبھی بھارتی ویکسین کہہ کر ویکسین پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ویکسین سے ہونے والے برے اثرات کی ایک نئی بحث چھیڑی جا چکی ہے۔ حکومت پاکستان کو عوامی آگاہی مہم کا موثر انتظام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
شیخ جواد حسین کے کالمز
-
صدی کا بیٹا ۔سید علی گیلانی
جمعرات 23 ستمبر 2021
-
بھارت پرانی غلطیاں نہ دہرائے
پیر 30 اگست 2021
-
الیکشن اور اصلاحات
منگل 10 اگست 2021
-
شکست فاش
جمعہ 23 جولائی 2021
-
اُمیدوں سے افسوس تک……
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
اسلامو فوبیا کی وجوہات اور ہماری ذمہ داریاں
جمعرات 1 جولائی 2021
-
بجٹ تماشہ
جمعہ 25 جون 2021
-
افغانستان سے امریکی انخلا……حکمت یا شکست
ہفتہ 12 جون 2021
شیخ جواد حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.