
الیکشن اور اصلاحات
منگل 10 اگست 2021

شیخ جواد حسین
حالیہ آزاد کشمیر الیکشن نے ثابت کر دیا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہی پاکستان میں رائج ہے۔ آخر ایسی کون سی جادو کی چھڑی حکمرانوں کو وراثت میں ملتی ہے یا کون سا الہ دین کا چراغ لے کر یہ حکومت سنبھالتے ہیں کہ جو پارٹی پاکستان میں برسراقتدار آتی ہے وہی کشمیر میں بھی فتح یاب ہو کر اپنی حکومت قائم کرتی ہے۔
(جاری ہے)
مریم نواز نے بھی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور حالیہ الیکشن نتائج ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے اجلاس سیاسی حکمتِ عملی اور تحریک سے متعلق امور پر بھی فیصلے کیے گئے۔ ان الیکشن کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے کہا جا رہا ہے کہ 32فیصد ووٹ لینے والے25 سیٹیں، 25 فیصد ووٹ والے 6سیٹیں، 18فیصد ووٹ والے 11سیٹیں حاصل کیسے کر سکتے ہیں اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر تحقیق و نظر ثانی کرے تاکہ اس طرح کی روایت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے اور آئین و جمہوریت کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں اگر حکومت واقعی انتخابی نظام کی اصلاح کے لیے سنجیدہ ہے تو اس کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور تمام جماعتوں کو اس حوالے سے ایک نقطے پر اکٹھا کر کے اتفاق رائے سے اصلاحات کی جائیں۔
پاکستان میں برطانوی نظام جمہوریت کی مثالیں دینے والے برطانوی الیکشن سسٹم سے اگر کچھ سیکھ کر رائج بھی کردیں تو شاید پاکستان کی تقدیر بھی بدل جائے جہاں الیکشن میں لوکل کونسل الیکشن کو بہترین انداز میں ترتیب دیتی ہے۔ الیکشن اس قدر پر امن ہوتے ہیں کہ نہ پولیس کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی حفاظتی انتظامات کی، سب کچھ ایک خاص ترتیب سے خود بخود بہترین نظام کے تحت چلتا ہے۔وہاں نہ دھاندلی ہوتی ہے اور نہ ہی وزیر الیکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن لیڈرز کو اختلاف کرنے پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کیا جاتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شیخ جواد حسین کے کالمز
-
صدی کا بیٹا ۔سید علی گیلانی
جمعرات 23 ستمبر 2021
-
بھارت پرانی غلطیاں نہ دہرائے
پیر 30 اگست 2021
-
الیکشن اور اصلاحات
منگل 10 اگست 2021
-
شکست فاش
جمعہ 23 جولائی 2021
-
اُمیدوں سے افسوس تک……
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
اسلامو فوبیا کی وجوہات اور ہماری ذمہ داریاں
جمعرات 1 جولائی 2021
-
بجٹ تماشہ
جمعہ 25 جون 2021
-
افغانستان سے امریکی انخلا……حکمت یا شکست
ہفتہ 12 جون 2021
شیخ جواد حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.