عبدالغفور خان انسانیت کیلئے ایک بہت بڑی مثال

بدھ 2 فروری 2022

Sheraz Hussain

شیراز حسین

سوات کبل سے تعلق رکھنے والے عبدالغفور نے ہمیشہ عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شاید میری جتنی عمر ہے انھوں نے اس سے بھی زیادہ وقت عوام کی خدمت میں گزارا ہے، میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ ان کے دل میں کسی کیلئے نفرت ہو یا جان بوجھ کر کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہو، اللہ نے اِن کو بڑے حادثات سے بچایا ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں وہ وقت بھی دیکھا ہے جب تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ نے ریڈیو پر ایک لسٹ کا اعلان کیا کہ مندرجہ ذیل لوگوں کو زبح کیا جائے گا، اُس لسٹ میں عبدالغفور کا نام سب سے پہلے نمبر پہ تھا، پھر کبل علاقے میں اُن کے گھر کے باہر بم بھی رکھا گیا لیکن ان سب مصیبتوں سے اللہ تعالی نے اِن کو اپنی حفظ آمان میں رکھا، شکر الحمدللہ! اللہ نے ہر مشکل سے اِن کو نکالا۔

(جاری ہے)

لیکن اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ جب میں بچہ تھا تب میں عبدالغفور کے گھر اپنی ماں کی ساتھ گیا تھا جو کہ میری خالہ کا گھر ہے تب میں نے دیکھا کہ صبح کے وقت ایک عورت اِن کی گھر آئی تھی انہوں نے اپنا سارا مسئلہ سنایا تب عبدالغفور نے اپنی بیگم سے کہا کہ ان کو ناشتہ بنا کر دوں، اور میں جاکر اِن کا مسئلہ خود دیکھتا ہوں، پھر جب گھنٹے بعد کال آئی تو انہوں نے فون پر کہا کہ ان کا مسئلہ حل ہو گیا تب وہ عورت رہ رہ کر اُن کو دعائیں دی رہی تھی، مجھے محسوس ہوا کہ یہ دعائیں زبان سے نہیں بلکہ دل سے دی جا رہی ہیں۔


تب عبدالغفور کی والدہ محترمہ زندہ تھی چونکہ بہت زیادہ بوڑھی تھی لیکن ایک دن میں نے صبح دیکھا کہ جب بھی عبدالغفور گھر سے نکلتے ہیں تو واپس آنے تک اُن کی والدہ دعائیں دی رہی ہوتی تھی، اور عبدالغفور ہمیشہ اپنی والدہ مرحومہ کو اپنے کمرے میں رکھتے تھے، ایک بار اِن کو بیگم نے کہا کہ آپ ایسا کریں دوسرے کمرے میں سویا کریں کیونکہ آپ صبح سویرے نکلتے ہیں اور آپ کے ماں تکلیف کی وجہ سے ساری رات جاگتی ہے تب عبدالغفور نے جواب میں کہا کہ یہ میری ماں ہے اور جب تک میں زندہ ہوں میں ان کی خدمت کرتا رہوں گا، یہ اُن کے الفاظ تھے۔

جب کوئی اپنی ماں سے اتنی محبت کرتا ہوں، اس جزبے کے ساتھ خدمت کرتا ہوں تو دنیا کی کونسی طاقت اُن کو مات دی سکتی ہے، یہ وجہ ہے کہ اللہ نے عبدالغفور کو ہمیشہ اپنی آمان میں رکھا ہے، اور وہ دن رات لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، میں اس لیئے قلم کا استعمال نہیں کر رہا کہ عبدالغفور میرے رشتہ دار ہے اُن کا کام سیاست ہے جبکہ میرا کام صحافت ہے اور میں وہی سب کچھ نوجوان نسل کو بتاؤں گا جو سچ پر مبنی ہوں۔

اس لیئے میں کہہ رہا ہوں کہ عبدالغفور خان انسانیت کیلئے بہت بڑی مثال ہے، کیونکہ عبادت سے جنت اور خدمت سے اللہ ملتا ہے تو ہمیں بھی چائیے ہیں کہ ہم ایسی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں، اللہ عبدالغفور کو لمبی زندگی دیں تاکہ وہ لوگوں کی خدمت ہمشہ حوصلے اور جزبے کے ساتھ کریں۔ آمین

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :