
شرم کرو اے خودغرض پاکستانیو
ہفتہ 13 نومبر 2021

شیراز حسین
کیا جب پاکستان جیتے گا تب ہمیں سپورٹ کرنا چائیے؟
کیا اس قوم کو ہارنا منظور ہی نہیں؟
کیا ہارنے پر گالیاں اور جیت پر تالیاں ہونی چائیے؟
کیا ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ہمیں مسڑ بین بن کر تبصرے کرنے چائیے کہ کس کھلاڑی کو کیسے کھیلنا ہے اور کیسے نہیں؟
میرے نزدیک زندگی میں ناکام اور کم ظرف انسان ہی تنقید کرتا ہے، جب تک پاکستان کی سوچ نہیں بدلتی، جب تک ہم مشکل وقت میں ساتھ دینا نہیں سیکھتے، کہ پاکستانی ٹیم پانچ کے پانچ میچز بھی ہار جائے اور پاکستانی قوم ائیرپورٹ پر جاکر اُن کا استقبال کریں اور اُن کو حوصلہ دے کہ زندگی میں ہار ایک نامعلوم لفظ ہے، انسان جب تک ہارتا نہیں تب تک وہ جیت نہیں سکتا، ایسے لمحات میں کسی کھلاڑی کو نیند نہیں آئیگی، اُن کا ضمیر انہیں سوچنے پر مجبور کرے گا، کہ پاکستانی قوم کتنی محبت کرتی ہے، تب ہر ایک کھلاڑی جنون کے حد تک کھیلے گا کہ ہمیں پاکستانیوں کو مایوس نہیں کرنا، پھر وہ دل و جان سے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہونگے،
پاکستانیوں حوصلہ دینا سیکھوں، شاباشی دینا سیکھوں، ہمدرد بننا سیکھوں، اپنی سوچ کو بدلوں، کسی بھی میدان میں پاکستان کی جیت کو اپنی جیت سمجھوں، پاکستان کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھوں،
عزت دوں اُس پاکستانی جھنڈے جو ایک کھلاڑی ایک جانباز کے بازوں یہ شرٹ پر لگا ہوتا ہے، جن کا دل پاکستان کیلئے دھڑک رہا ہوتا ہے، پاکستان کے مخالفین کو یہ محسوس نہ ہونے دوں کہ پاکستانی خود ہی اپنے نیشنل ہیروز کا مذاق بنا رہی ہے،
پاکستانیوں کیا آپ لوگوں نے مشکل وقت میں گریں شرٹس کا ساتھ دینا ہے یہ پاکستان مخالف خوشیوں میں شریک ہونا ہے؟ فیصلہ خود نہیں بلکہ اپنے ضمیر سے پوچھ کر کروں کیونکہ شطرنج میں جب وزیر اور انسان میں ضمیر مر جائے تو سمجھوں سب کچھ ختم ہوگیا۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شیراز حسین کے کالمز
-
عبدالغفور خان انسانیت کیلئے ایک بہت بڑی مثال
بدھ 2 فروری 2022
-
شرم کرو اے خودغرض پاکستانیو
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
استاد کی شاباشی شاگرد کو آسمان کی بلندیوں پر لے جاتا ہے
جمعہ 5 نومبر 2021
-
کیا انسان اللہ سے لڑ سکتا ہے؟
پیر 30 اگست 2021
-
کرنل عبد الحمید سرور کی شخصیت
منگل 6 جولائی 2021
-
اسرائیلی دہشت گرد فوج کا قبلہ اول پر حملہ اور مسلم نوجوانوں کی سوچ
جمعہ 4 جون 2021
-
استاد محترم علی بہادر کی شخصیت اور میرے پرچے کے آخری چالیس منٹ
پیر 21 دسمبر 2020
-
سینئر صحافی اور استاد محترم طارق محمود ملک کی یادیں۔۔
جمعہ 18 دسمبر 2020
شیراز حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.