
کیا احتساب عدالت خود احتساب سے مبرا ہے؟؟؟
پیر 26 اکتوبر 2020

سید عارف مصطفیٰ
عین ضروری یہ تھا کہ عدالت کی جانب سے یہ راشی و بدعنوان افسر شدید ترین سزا دے کر عبرت کی مثال بنادیا جاتا تاکہ آئندہ اس طرح کے جرائم کے ارتکاب کا رستہ ہمیشہ کے لئے بند کیا جا سکتا ۔۔۔۔ مگر ہوا یہ کے اونٹ کے منہ میں زیرے جیسی رقم کی وصولی کے معاہدے کی بدولت اس لٹیرے کو نہلا دھلا کے پاک صاف کردیا گیا اور اب یہ حرامخور قومی خزانے سے ہڑپ کی گئی اس رقم کے بڑے حصے سے گلچھرے اڑانے کے لیئے بالکل آزاد ہوجائے گا جیسےقومی خزانہ حکومت اور احتساب عدالت کی ملکیت ہے کہ اس بابت اصول اور قانون کو روند کر جو چاہیں معاف کرتی پھریں اور قانونی سائبان تلے مجرموں سے مفاہمت کے سمجھوتے کئے جاتے رہیں ۔
(جاری ہے)
یوں سمجھیئے کہ ان احتساب عدالتوں سے ملی پلی بارگین جیسی ناقابل یقین راحت کے بل پہ اس بدقسمت قوم کی کمائی کی لوٹ مار کا یہ سفرپہلے سے بھی زیادہ اعتماد سے جاری رہے گا - درحقیقت پلی بارگین کی سہولت بجائے خود ایک سنگین جرم کے ارتکاب کے مترادف ہے کیونکہ اس کے ذریعے لٹیروں کے لئے ایک ایسی شاہراہ مفاہمت مکمل طور پہ کھول دی گئی ہے کہ جس پہ اب وہ اپنے منصب اور اختیار کے بل پہ آئندہ بھی قومی کمائی کی لوٹ مار اور غبن کی وارداتوں کا سفر بلا خوف و خطر جاری رکھ سکتے ہیں کیونکہ شارع مفاہمت پہ سزا کے ہر سنگ میل سے سمجھوتے کا موڑ منسلک کردیا گیا ہے- بلا خوف تردید عرض ہے کہ پلی بارگین کے ذریعے اب سرکار اور عدالتی دربار سے قومی خزانے کے خائنوں کو تحفظ کی جو چھتری فراہم کردی گئی ہے مہذب معاشروں میں اس کا تصؤر بھی نہیں کیا جاسکتا اور اس کے ہوتے ہوئے جرم اور سزا کے تصورات ہی مضحکہ خیز ہوگئے ہیں
شدید افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں اسلام کے نام قائم اس ملک میں ہی شرعی تعلیمات کی بنیاد یعنی ارفع اخلاقی معیارات کی دھجیاں اڑا ڈالنے میںً اب پلی بارگین جیسی شرمناک رعایتوں کے چلتے ، احتساب کے نام پہ بنی عدالت تک شریک جرم ہوگئی ہے اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ مجرم کے ساتھ مفاہمت کے اس شرمناک عمل کو ملکی اعلیٰ عدالتیں بھی چپ چاپ دیکھ رہی ہیں اور مہر بہ لب ہیں جبکہ انہی عدالتوں سے چند لاکھ کے مالی جرائم والے معمولی سے مجرم جیل بھیجے جاتے ہیں ۔۔۔ سو اب یوں کہا جاسکتا ہے کہ جرم اور مجرم کے پیمانے ہی بدل ڈالے گئے ہیں یعنی اب وہی مجرم بدقسمت ہے کہ جس نے ایسے بڑے بڑے مالی جرائم نہیں کئے کہ جنکے ارتکاب پہ اسے پلی بارگین کی چھتری میسر کی جاسکتی تھی اور وہ بھی ایوان عدل کی مضبوط و پائیدارگارنٹیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ تو صاحبو ایسے میں کیسا انصاف اورقانون کی عملداری تو گئی تیل لینے ۔۔۔ مگر ایسے گھور اندھیر والی نگری میں بھی میں ہم یہ پختہ یقین رکھتے ہیں ہیں کہ یہاں کی عدالتوں کے اوپر ایک عدالت اور بھی ہے کہ جو عرش کے دن لگے گی اور جہاں عدل کے نام ظلم کرنے والے سبھی زمینی دیوتا اور تقدس مآب منہ کے بل گرادیئے جائیں گے اور وہاں یہ مہان گرو اپنے لئے کسی بھی طرح کی پلی بارگین کی سہولت نہ پا سکیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید عارف مصطفیٰ کے کالمز
-
بعضے کتے تو بہت ہی کتے ہوتے ہیں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ان کی مرتی سیاست کو پھر لاشوں اور تماشوںکی ضروت ہے۔۔۔
جمعہ 28 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
عدالت نے کیا پہلے درگزر نہیں دکھائی جو اب نہیں دکھاسکتی ۔۔۔؟؟
پیر 10 جنوری 2022
-
بجی ہیں خطرے کی گھنٹیاں نون لیگ سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے
بدھ 8 دسمبر 2021
-
لؤ جہاد بمقابلہ لؤ کرکٹ جہاد ۔۔۔۔
جمعہ 5 نومبر 2021
-
عمر شریف چلے گئے، جائے استاد خالی است
منگل 5 اکتوبر 2021
سید عارف مصطفیٰ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.