
رمضان کریم مبارک ہو
بدھ 8 مئی 2019

سید شاہد عباس
رمضان سے چند دن قبل بازاروں سے معیار کے حوالے سے اول درجہ بندی کی اشیا نظر آنا کم ہو جائیں گی۔
(جاری ہے)
رمضان کریم کی برکتیں پیغامات تک محدود سمجھ لی گئی ہیں۔ ہم کسی کو رمضان کی مبارکباد کا ایک پیغام بھی بھیجتے ہیں تو توقع کیے بیٹھے رہتے ہیں کہ ہمارے نامہ اعمال میں ثواب لکھا جائے گا جب کہ اپنے دستر خوان پہ کھابوں کی بھرمار کرتے ہوئے ایک لمحہ ہم سوچتے نہیں کہ ہمارے پڑوسی نے، جو مزدور ہے، روزہ کیسے افطار کیا ہو گا۔ ہم رمضان کی ٹی وی نشریات کو بطور خاص سر جھومتے ہوئے دیکھیں اور سنیں گے لیکن ہم دروازے پہ آئے فقیر کی صدا سنتے ہی کرختگی سے بس اتنا کہیں گے، بس رمضان شروع ہوتے ہی ان مسٹنڈوں کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پورا دن لمبی تان کے سوئے رہیں گے کہ بھئی گرمیوں کے روزے ہیں باہر کیسے نکلا جائے اور شامل کو غلطی سے اماں ابا کچھ لینے بازار بھیج دیں تو کھدائی کرتے مزدور کے پاس سے بھی ایسے لاپروا ہو کے گزریں گے کہ جیسے آپ پہاڑ سر کرنے جا رہے ہیں۔ کچھ بعید نہیں کہ اس کے پاس سے گزرتے ہوئے ناک پہ رومال بھی رکھ لیں۔ رمضان کریم کی خوشی بھی ہے، آپ عید بھی منائیں گے، اپنے بچوں کو دس دس جوڑے بھی لے کے دیں گے، لیکن غلطی سے بھی گھر میں کام کرنے والی ماسی کے بچوں کو ایک جوڑا بھی نہیں دلوائیں گے کہ ان کو تو گھر کی مستورات نے پرانے کپڑے دے جو دیے ہیں۔ اور پرانے بھی ایسے جو گھر میں ٹاکی مارنے کے استعمال کے قابل بھی نہ ہوں۔
رمضان کو مبارکبادی پیغامات، آیات و احادیث فارورڈ کرنے تک محدود نہ کر لیجیے۔ اس بابرکت مہینے کو احساس کا مہینہ بنائیے۔ اس مہینے میں حقیقی برکتیں دوسروں کی مدد کر کے سمیٹیے۔ رمضان کریم میں اپنے غریب رشتہ داروں، غریب و نادار ہمسایوں کی مدد کر کے ثواب سمیٹیے۔ اپنے دستر خوان پہ معمول کی دس ڈشز میں سے ایک کم کر کے نو کر دیجیے اور ایک ڈش کا خرچہ کسی ایسے کو دینے کا تہیہ کر لیجیے جو ایک وقت کا کھانا بھی مشکل سے کھا پاتا ہے۔ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں دس لباس لے دیجیے۔ لیکن کوئی عام سا مگر نیا لباس گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھی دلوا دیجیے، ان کے چہرے کی خوشی آپ کی عید کی خوشیاں دوبالا کر دے گی۔ رمضان کریم میں ظاہری حلیے کے بجائے اپنا اندر بدلیے۔ آپ کو اللہ نے اگر دینے کے قابل کیا ہے تو مخلوق خدا میں بانٹیے۔ حقداروں تک پہنچائیے۔ وہ اپنے خزانوں سے آپ کو مزید نوازے گا۔
آپ سب کو رمضان کریم مبارک ہو۔ حقیقی رمضان۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید شاہد عباس کے کالمز
-
کیا یہ دُکھ بانٹنا ہے؟
جمعرات 17 فروری 2022
-
یہ کیسی سیاست ہے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
نا جانے کہاں کھو گئیں وہ خوشیاں
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
نیا افغانستان اور پاکستان
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
توقعات، اُمیدیں اور کامیاب زندگی
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
زندگی بہترین اُستاد کیوں ہے؟
منگل 22 جون 2021
-
کیا بحریہ ٹاؤن کو بند کر دیا جائے؟
منگل 8 جون 2021
-
کورونا تیسری لہر، پاکستان ناکام کیوں؟
بدھ 26 مئی 2021
سید شاہد عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.