
ایک سیاستدان کی سیاسی بیوی
جمعرات 13 ستمبر 2018

عمر خان جوزوی
ایک ایسے معاشرے میں جہاں عورت کو صنف ناز ک کہتے سمجھتے ہوئے مرد بلاتفریق مذہب ، ذات ، رنگ اور نسل کےعورت کے ساتھ اہانت آمیز سلوک کرنے میں مقدور بھر حصہ ڈالنا اپنا فرض سمجھتا ہو وہاں ایک عزت اور رتبہ والی خاتون اس قوم کی مجموعی ذہنی نفسیات سے کہاں بچ سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
بیگم صاحبہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھیں ، ان کے اہل خانہ پر پتہ نہیں کیا حالات بیت رہے تھے لیکن یہاں کی عدالتیں سیاسی انتقام کا قرض چکانے میں اہم رول اداء کر رہی تھیں ۔ اس رول میں انہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ میڈیکل گراؤنڈس میں دنیا کی ہر عدالت حاضر ی سے استثناء دیتی ہے ۔ لیکن یہ ایک سیاست دان کا رچایا ڈرامہ بھی تو ہو سکتا تھا ، اور سیاست دان ہو تا بھی تو جھوٹا ہے ، ڈرامے باز ہے ۔ اپنی جان کی امان کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتاہے ۔ اس لئے ذمہ دار عدالت نے انصاف کے بول بالے میں دنیا بھر کے نظام عدل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استشاء دینے سے انکار کر دیا، یوں ایک بیٹی اپنی ماں اور خاوند بیوی کو بستر موت پر اکیلا چھوڑ کر سیاسی انتقام کی سزا کاٹنے وطن لوٹ آئے ۔اب جبکہ یہ عورت انتقال کر گئی ہے تو اس کو ماں ہی سمجھ لو ، میں یہ نہیں کہتا کہ جمہوریت کے لئے اس عورت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو عزت دو ، کیونکہ جمہوریت تو ہے ہی بلڈی سویلین کارچایا ہوا ایک کھیل ، کفریہ نظام اور عالمی سامراجی طاقتوں کی ساز ش کا نتیجہ وغیرہ وغیرہ ، میں یہ نہیں کہتا کہ اس کو اپنے تین دفعہ وزیر اعظم رہ چکنے والے شخص کی بیوی اور خاتون اول سمجھتے ہوئے عزت دو کیونکہ سیاستدان لوگ عزت کے کہاں مستحق ہوتے ہیں اس اعزاز کے لئے تو اعلیٰ اداروں میں خدمات سر انجام دینا پڑتی ہیں ۔ لیکن اس عورت کو ایک ماں سمجھتے ہوئے اب تو بخش دو ، مرنے والے کو بھی معاف نہ کرنا ہماری معاشرتی نفسیات کاحصہ ہے لیکن اب جب اس نے مر کر تمہاری تمام افواہوں اور اندازوں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے ، اب جب اس نے مر کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی بیمارتھی ،تو اب اس کو بخش دو
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر خان جوزوی کے کالمز
-
دینی مدارس کاموسم بہار
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اصل ایوارڈ توعوام دیں گے
منگل 15 فروری 2022
-
5فروری۔۔یوم یکجہتی کشمیر؟
ہفتہ 5 فروری 2022
-
تبدیلی۔۔ہمیشہ یادرہے گی
جمعرات 3 فروری 2022
-
عوام کے اصل مجرم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
ایک کالم بہنوں کے نام
جمعرات 20 جنوری 2022
-
مری میں انسانیت کاقتل
منگل 11 جنوری 2022
-
منی بجٹ۔۔عوام کامزیدامتحان نہ لیں
بدھ 5 جنوری 2022
عمر خان جوزوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.