
نظام شتر بے مہار
اتوار 20 ستمبر 2020

عروج اصغر
آج موقع ملا تو تعجب ھوا کہ ھم کس قدر تضاد، نااہلی اور پر تماش قسم کے ماحول سے وطن عزیز کو گزار رھے ہیں ۔
پہلی خبر تھی کہ عدالت نے اس بات پر برھمی کا اظہار کیا ہے کہ ریاستی اداروں سے لے کر صوبائی حکومتیں اوورسیز پاکستانی ھوں یا اندرون ملک عوام، سب ھی پراپرٹی کے کاروبار میں لگے ھوئے ہیں اور عدالتوں میں زمین کے تنازعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں ۔ ریئل اسٹیٹ کا کاروبار بذاتِ خود معیشت کیلئے ایک غیر معکوس فائدہ ہے جس میں سرمایہ ایک کم افادہ مقصد میں صرف ھوتا ہے: اگر معیشت کے باقی خدوخال ٹھیک ھوں تو دوسرے شعبے کے ساتھ مل کر اس کی افادیت ضرور بڑھ جاتی ہے مگر لاغر معیشت اور کم دماغ قومیں اکثر اسی طرح کی کمزور سرگرمیوں میں مصروف ھوتی ہیں ۔
(جاری ہے)
چائنہ کٹنگ ھو ، گینگ وار ھو یا سرکاری اراضی کی بندر بانٹ سب چور دروازے اسی منبع سے نکلتے ہیں ۔
دوسری طرف حکومت نے اس کو دستاویزی شکل دینے کا کوئی انتظام نہیں کیا اور نہ ہی اس سے متعلق اداروں اور قانون کو ریگولرائز کیا ہے جس کی بڑی وجہ مفادات کا ٹکراو ہے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت اٹھا لیں اس کے ھر بھگوڑے کے پیچھے زمینوں اور پلاٹوں کی داستان ھوگی۔ زمینی مخلوق ھو یا خلائی ۔ محکمہ سیاحت ھو یا “زراعت” ھو کوئی اسی مالا کو جپتا رھا ہے اور ھر کوئی اپنی اپنی بساط میں ایک مافیا بن چکا ہے اور شاید یہی وہ نقطہ جسے موجودہ حکومت کی عمرانیات حل کرنے سے قاصر ہے اور یہی وہ دوآبہ ہے جس میں سول اور عسکری ندیاں آکر ملتی ہیں۔ دوسری خبر یہ تھی کہ وزیراعظم اور صدر اپنے سرکاری اخراجات میں کمی کی سمری گردش کروا رھے ہیں۔ یعنی ایک طرف اربوں کا نقصان ھر لمحے میں ھو رھا ہےاور نظام شتر بے مہار پے اور دوسری طرف چند ھزار بچانے کیلئے تدبر اور تفکیر ھو رھی ہے ۔کس قدر سنگین مذاق اور کس درجے کی غفلت سمجھئے کہ سر سے رستے خون کو چھوڑ کر کلائی کی خراشوں کے مداوے کی سر توڑ کوشش ھو رہی ہے۔
اللہ پاک ھمارے حالات پر رحم کرے اور ھمیں وہ بنیادی عقل اور فہم عطا کرے کہ کم سے کم ھم اپنی ترجیہات اور سمت درست کرسکیں۔ آمی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عروج اصغر کے کالمز
-
سفارتخانہ کیسے بہتر بنایا جائے؟
جمعہ 4 جون 2021
-
نادیدی قوم - نابینا ریاست
بدھ 28 اپریل 2021
-
گندے بیج - کانی فصلیں
جمعرات 24 دسمبر 2020
-
مرنے سے پہلے
منگل 22 دسمبر 2020
-
چِکڑ چھولے
بدھ 16 دسمبر 2020
-
سفارتخانہ اور سفارشخانہ
بدھ 25 نومبر 2020
-
نجانے ھم خدا کے کیسے بندے ہیں
بدھ 18 نومبر 2020
-
حرکت تیز تر اور سفر آہستہ آہستہ
ہفتہ 24 اکتوبر 2020
عروج اصغر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.