میرے وطن کا نوحہ
پیر 6 جولائی 2020
یہاں لب سینا ہی اچھا ہے
ہم بات کرتے ہیں ریاستی اداروں کی۔ لیکن پھر سوال اٹھتا ہے کیا یہاں کوئی ریاست بھی ہے؟ یا جس کے پاس لاٹھی ہے بس وہی بھینسوں کو ہانک رہا ہے؟ چلیں ہم اسے توڑ مروڑ کے ریاست کے معنی پہنا بھی دیں، پھر بھی کیا یہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر ہے؟ کہ غاصب فوج جس کو چاہے گھر سے اٹھا لے جائے اور کوئی اس سے پوچھے بھی نہ۔
(جاری ہے)
میں سوچتا ہوں پاک فوج کا دعویٰ ہے ہم دنیا کی نمبر ون فوج ہیں اور آئی ایس آئی بھی دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ تو جب ان کی ناک کے نیچے ریاست کا کوئی شہری لاپتہ کر دیا جاتا ہے تو کیا انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ جس عوام کی حفاظت کا حلف انہوں نے اٹھایا ہے اسے زمین کھا گئی یا آسمان؟ اور یار لوگ پہلے کبھی جو دبے دبے سے شکوے کیا کرتے تھے اب ان کا بغض بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ کہتے ہیں دراصل یہ فوج کا ہی کام ہے اسی لئے تو اتنی گھمبیر خاموشی ہے۔ میں ان کی باتوں پر کان نہیں دھرتا اور ایک دفعہ پھر سے سینہ چوڑا کر کے کہتا ہوں ہاں، میں اس قوم سے ہوں جس کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔ وہ میری باتوں کو قہقہوں میں اڑاتے ہوئے سوال اٹھاتے ہیں۔ کیا وہی فوج جو اپنے ہی لوگوں سے برسرپیکار ہے؟ یا وہی فوج جو اپنی ہی ملک کی فاتح ہے؟
فیاض ہاشمی نے کہا تھا
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان
تبسم رسول نے فیصلہ کر لیا ہے
یہاں لب سینا ہی اچھا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.