اسلام آباد کے ڈھابے

بدھ 17 مارچ 2021

Zeeshan Yousafzai

ذیشان یوسفزئی

چائے تو چائے ہے جو لوگ چائے کے شوقین ہوتے ہیں آپ کھبی ان کے ساتھ چائے کے موضع کو چھیڑلے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کس قدر اہم اور حساس چیز کو زیر بحث لاچکے ہیں۔ چائے کے شوقین کو بے شک ایک دو وقت کی روٹی نہ ملے لیکن چائے ضرور ملنی چاہیے کیونکہ ان کے مطابق اگر چائے ملنے میں تاخیر ہو تو ان کا سر درد شروع ہوجاتا ہیں۔ اگر آپ کو ایسے حضرات سے گفتگو کا موقع ملے تو وہ چائے کو مختلف ناموں سے پکارتے ہیں جیسے جنت کی نعمت، چائے شریف، محبوبہ وغیرہ وغیرہ اور ایسے حضرات کو کچھ لوگ چائے کے نشئی بھی کہتے ہیں۔

اور دوران گفتگو چائے کے عادی آپ کو مختلف جہگوں کا ذکر بھی کرئینگے جو کہ مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ چائے بھی اچھی ملتی ہے۔ تاہم یہ تھوڑا بہت علم چائے کے حوالے سے اس لیے ہیں کہ میں بزات خود اور میرے احباب بھی کے شیدئیوں میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ اس حلال نشے کے شوقین ہوتے ہیں تو یقینا ان کو معیار بھی اچھا چاہیے ہوتا ہے۔ اگر بات کرے ہم شہر اقتدار کی تو وہاں پر سبز رنگ کے ہوٹل جن کو کوئٹہ کیفے کہا جاتا ہے وہ مشہور ہیں ان کی چائے بھی قابل تعریف ہوتی ہیں اور یہ کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

  اس کے علاوہ اور بھی مقامات ہیں جہاں پر نہ صرف چائے کے شوقینوں کو اچھی چائے ملتی ہے بلکے ساتھ میں دل کش ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے اور لوگ رات دیر تک وہاں انجوئے کرتے ہوتے ہیں اور پھر اچھے خاصے پیسے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔  لیکن اگر شہر بے اسلام آباد مثال میں مقیم ہیں اور ڈابے کا چکر نہیں لگا تو یقین جانئے اپ نے کچھ نہیں دیکھا ہے۔ جی ہاں میں اس ڈابوں کی بات کررہاہوں جہاں پر ہوٹل کے ساتھ ایک چھوٹی سی دوکان پرانے کرسیاں، میز اور چارپائیاں لگے ہوتے ہیں۔

اور یہ ڈابے اکثر ہمارے پختوں بھائی چلاتے ہوتے ہیں ان ڈابوں پر اپ کو چائے کے ساتھ ساتھ کھانا اور ساتھ والی دکان سے سگریٹ بھی ملتی ہیں اور جو لوگ سگریٹ نوش ہوتے ہیں ان میں اکثر چائے کے شوقین بھی ہوتے ہیں اور ان کے مطابق اگر تمباکو کا یہ دواں نہ ہوں تو بہت سارے کام ادھورے رہ جاتے ہونگے جن میں ہماری وزارت داخلہ سرفہرست ہیں اگر یہ نہ ہو تو پھر وہ بحران کا شکار ہوگی جو کے کسی حد تک پہلے سے ہے۔

ان ڈابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان پر بیٹھ کر جب آپ چائے کی چوسکیاں لے رہے ہوتے ہیں تو آپ کو بڑے ہی اعلٰے احسات آتے ہیں یہ ڈابے آپ کو ہر سیکٹر میں نظر آتی ہیں خصوصا سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے باہر آپ کو ملے گے۔ یہاں پر آپ کو بڑے بڑے گاڈیوں والے بھی نظر آرہے ہونگے تو ساتھ میں مزدور بھی اور کثیر تعداد میں طلباء بھی نظر آئینگے۔ ان ڈابوں کے فوائد بھی ہیں ایک تو یہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں تو ساتھ میں یہ لوگوں کا دیر تک بیٹھنے اور سستی چائے بھی فراہم کرتی اور خاص کر طالب علم حضرات کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں لیکن یہاں پر چند گزارشات ہیں ایک تو حکومتی کارندے اس کو چیک کیا کرے تاکہ کھانے پینے کا معیار نہ گرے بلکے مزید بہتر بنایا جاسکے ساتھ ساتھ اس کے نیچرل ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :