آوٹ آف فارم‎‎

ہفتہ 14 اگست 2021

Zeeshan Yousafzai

ذیشان یوسفزئی

آوٹ آف فارم ،موڈ نہیں ہے ، آج اس کام کو دل نہیں کررہا اور اس طرح کے اور بھی جملے آپ کے سامنے سے گزرے ہونگے ہم دیکھتے ہیں جب بھی کوئی کام پہلی مرتبہ شروع کرتے ہیں اس کو بڑے دلچسپی اور بغیر کوئی دن چھوڑے وہ کام کرتے ہیں، لیکن اگر کھبی اس میں ایک دو دن فاصلہ آجائے تو اس کو دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوتا ہے ، ایکسرائز، جم اور فٹنس کے معاملات کو لیتے ہیں ، جب آپ کسی فم ڈرامے یا اپنے کسی چاق وجوبند دوست کو دیکھ لیتے ہیں اور ااس سے متاثر ہو کر اسی کا ہی ڈائیٹ پلان اور روٹین کو فالو کرتے ہیں، اگر وہ دوڑ لگاتا ہے تو بھی وہ آپ کرتے ہیں اگر وہ ابلے ہوئے اور بغیر تیل اور گھی کی چیزیں کھاتا ہے وہ آپ بھی کھاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ سلسلہ جاری رکھتے ہیں لیکن جب وہ آپ سے کھبی الگ ہوجاتا کسی مصروفیت کی بنا پر تو جو موسمی لوگ ہوتے ہیں وہ چھوڑ ہی جاتے ہیں  اور بھر جو ڈائیٹ کی ہوتی ہے اس کی تین گنا زیادہ کھایا جاتا ہے اور بھلائی کے بجائے نقصان ہو جاتا ہے،،اگر پڑھائی لکھائی کے معاملے کو لیں جب کھبی استاد کسی کو موٹیویٹ کرتا ہے یا کسی پڑھے لکھے سے متاثر ہوجاتا ہے تو وہ بھی لائبری میں دن کو چار سے پانچ گھنٹےدیتے ہیں لیکن ایک دم سے ان کا بھی موشن ٹوٹ جاتا ہے اور پھر وہ سارے گھنٹے جو لائبری کو دی جاتی اب موبائیل یا کسی اور مصروفیت میں صرف کی جاتی ہیں اب یہاں بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خود کو کسی کے ساتھ جوڑا یہ جائے کہ فلاح بندہ جب وہ فلاح کام شروع کریں تو میں بھی کرونگا ورنہ نہیں کرونگا، اب کام شروع کرنے کا بھی کوئی طریقہ ہونا چاہیے کہ کوئی بھی کام یک دم سے شروع نہ کیا جائے بلکہ آرام آرام سے اور دن بہ دن اس میں اضافہ کیا جائے، جس طرح سے کسی منزل تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں سے چڑھا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح ۔

(جاری ہے)

پھر اسی کام کو اپنی عادت بنائے اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہو تب انسان انتہا تک پہنچاتا ہے اور یہی کامیاب لوگ ہوتے ہیں جبکہ اس کے برعکس کوئی کام شروع کرکے ادھا کیا اور پھر کوئی دوسرا کام شروع کیا تو اسی طرح آپ نہ ادھر کے رہ جاتے ہیں اور نہ ادھر کے ، ہر کام میں پھر یہ بہانہ سامنے آتا ہے کہ آج موڈ نہیں، آج اکیلا ہو وغیرہ وغیرہ لحاظہ کوئی بھی اور کسی قسم کا  بھی کام شروع کرے تو مستقل مزاجی کے ساتھ کریں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :