نواز شریف کے دبنگ اعلان نے سیاسی جماعتوں کی نیندیں اڑا دیں
ماہ رمضان میں سحروافطارہی ہماری الیکشن مہم ہوگی، نیب میں سڑک چوری کرنیکا ایک نیا مقدمہ آرہا ہے،اہلیہ کودیکھنےلندن گیا توقیاس آرائی کی،واپس نہیں آؤں گا،جھوٹی قیاس آرائیاں کرنیوالو! وعدہ کروقیاس آرائی نہیں کروگے، نواز شریف کا پارٹی کارکنان سےخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 18:11
(جاری ہے)
پھر اس کے بعد اللہ نے مجھے ملک کاتیسری بار وزیراعظم بنادیا۔
یہ سلسلہ ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ لیکن اتنی زیادتی اس حد تک نہیں جانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگی کارکنان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ میری پارٹی کے اندر اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جوڈرنے والے یا گھبرانے والے لوگ نہیں ہے۔ میں بھی انسان ہوں ، غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔ میں عام انسان سے بھی کمزور آدمی ہوں گا ۔ لیکن مجھے ملک وقوم سے محبت ہے۔ میرے بارے قیاس آرائی ہوتی ہے کہ لندن چلا گیا واپس نہیں آئیں گے۔ لندن جانا ضروری تھا اہلیہ کو دیکھنے گیا اور واپس آگیا۔ میں قیاس آرائی کرنے والوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیوں اس طرح کی قیاس آرائی کرتے ہوجوجھوٹی پڑ جاتی ہے۔وعدہ کروقیاس آرائی نہیں کروگے۔انہوں نے کہاکہ ذولفقار بھٹو، ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو اور تیسری شخصیت یہ ناچیز ہے ۔عوام نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازا ہے۔کسی بھی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ روایت پڑ گئی کہ پھانسی دے دو، جلاوطن کردو، جیل میں ڈال دو، یہ صرف سیاستدانوں کیخلاف ہوتا رہا ہے۔ یہ سلسلہ پچھلے 70سال سے جاری ہے۔بھارت میں کبھی کسی وزیراعظم کوپھانسی نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ میری ذات کی بات نہیں ہے بلکہ اس کاتعلق پاکستان سے ہے۔نوازشریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبے لگ رہے تھے۔10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ لوڈشیڈنگ کوعملاً ختم کردیا ہے۔تربیلا فور ، نیلم جہلم جیسے منصوبوں کوچلایا ہے ۔بڑی محنت کی ہے۔ایل این جی ، کوئلے پربھی چلنے والے بھی منصوبے لگائے گئے ہیں۔ یہ سارے منصوبے پچھلے چارسالوں میں لگے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں لاہور اسلام آباد موٹروے کے علاوہ کوئی سڑک نہیں تھی ۔لیکن ہم نے سڑکیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کا ایک نیا مقدمہ تیار ہورہا ہے دیکھو کب آتا ہے۔مجھ پرالزام ہے کہ میں نے رائے ونڈ میں ایک سڑک بنائی۔ 20فٹ کی سڑک 24فٹ کردی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب بنا تومیں پہلی سڑک بنائی۔ جنرل ضیاء الحق مرحوم نے مجھے شاباش دی کہ بڑی کمال کی سڑک بنائی ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹروے6 روریہ تھی محترمہ نے چار رویہ کرنے کی سمری دستخط کی۔ لیکن ہم نے پھر چھ رویہ کردی۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس، بچوں ی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت دو پرفوکس رکھنا ہوگا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسی سے ملک ترقی کرے گا۔دوچار جوگئے ہیں وہ کبھی بھی ہمارے نہیں تھے وہ نہ تھے اور نہ ہوں گے۔ یہ فصلی بٹیرے ہوتے ہیں ۔الیکشن سے 2چار مہینے ایسے ہی ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.