پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے یکم مئی عالمی یوم مزدور انتہائی عقیدت و احترام،نظریاتی جوش خروش سے منانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے یکم مئی عالمی یوم مزدور انتہائی عقیدت و احترام،نظریاتی جوش خروش سے منانے کا اعلان کردیا۔عالمی یوم مزدور کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں شگاگو کے عظیم مزدوروں کی لہو رنگ جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلسے جلوس ،سیمنارز،مزاکرے،اور ریلیاں نکالی جائینگی اور پاکستان میں آدھا تولہ سونا کے برابر مزدور کی تنخواہ مقرر کرنے کا متفقہ قومی مطالبہ کیا جائے گا گزشتہ روز یکم مئی عالمی یوم مزدور کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا کہ دارلحکومت مظفرآباد میں ’’دنیا بھر کے محنت کشوں ایک ہو جاؤ‘‘کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے صدر سابق وزیر خزانہ منصوبہ بندی ترقیات چوہدری لطیف اکبر ہونگے جس سے خطاب کے لیے سیاسی مزہبی مزدور،وکلا،ٹریڈیونین،خواتین،طلبہ،صحافتی تنظیموں کے زعما کو مدعو کرینگے اور پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوشہید،انقلابی افکارو نظریات عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میںمحنت کشوں کے بنیادی حقوق کے لیے اپنا جداگانہ منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا آغاز کرے گی تاکہ پاکستان میں تعلیم صحت اور روزگار بلا تخصیص متوسط طبقے کو فراہم ہو سکے اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسا کردارادا کرنے والے عظیم مزدورں کے بچوں کو تخفط فراہم ہو سکے۔

(جاری ہے)

شوکت جاویدمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جمہوری عوامی انقلابی نظریاتی تحریک ہے جوتمام مکاتب فکر کے بنیادی حقوق کی ترجمان ہے آزاد کشمیر میں بجٹ میں مزدورں کے حقوق کی خاطر فنڈز مختص کروانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یکم مئی یوم مزدور اور دنیا بھر کی مشترکہ اجتماعی ذمہ داری ہے ۔