پاکستان نے امریکا کے ساتھ حسین حقانی کے بدلے شکیل آفریدی کی ڈیل کا امکان مسترد کردیا
میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 13:31
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔افغان مہاجرین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کے لیے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی سفارت کار کی گاڑی کی نوجوان سے تصادم ایک حادثہ ہے جس کے بعد امریکہ سفارت کار کو تھانے لے جا کر اس کی تصدیق کی گئی اور کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر نقل و حرکت دہشت گردوں کو بھی مواقع فراہم کرتی ہے اور افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع ملتا ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے خود افغان مہاجرین میں سے دہشت گردوں کی بھرتی کی بات کی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کی پاکستانی سائیڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی نہیں ہے اور پاکستان اپنے حصے کا کام بارڈر مینجمنٹ کا نظام وضع کرکے کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بہتر سرحدی انتظام پر زور دیتا ہے۔پاکستان کہ جانب سے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی قیدی جتیندر کو خون کی بیماری ہے اور ان کا ذہنی توازن بھی تھوڑا خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے قیدیوں کی رہائی 1400 برس پرانی اسلامی روایات کی عکاس ہے جبکہ عموماً بھارت بھی ہمارے قیدیوں کو واپس بھیج دیتا ہےانہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا کام 1400 سال پہلے کی تعلیمات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت میں قید 46 پاکستانی قیدیوں جلد رہا کردیا جائے گا۔پاک بھارت سفارت کاروں کی ہراسگی کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دونوں ممالک کے دفتر خارجہ نے مل کر حل کیا اور اس معاملے میں بیک ڈور چیلنجز کا کوئی کردار نہیں ہے۔جدہ میں ہونے والے کشمیر پر او آئی سی کے کنٹیکٹ گروپ کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کشمیر پر او آئی سی کی جانب سے تعاون ملنے کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کے شرکاءکو واضح کیا کہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس میں حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے یاداشت او آئی سی میں پیش کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت نے رواں ہفتے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں بھارتی 760 کشمیری گولیوں اور پیلٹ سے زخمی کیے گئے جبکہ کشمیری قیادت کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا میں تاریخی مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور پاکستان افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.