Live Updates

خلائی مخلوق کا توڑ صرف پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے پاس ہے ، احسن اقبال

اگر لاہور ہائیکورٹ نے مجھے بلایاتو میں ضرور جائونگا ،تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے، ملک میں 1988ء سے خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی ہے وہ نہیں نکل سکا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا لمزیونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 20:00

خلائی مخلوق کا توڑ صرف پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے پاس ہے ، احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا توڑ صرف اور صرف پاکستان کے 20 کروڑ عوام کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر لاہور ہائیکورٹ نے مجھے بلایا ہے تو میں ضرور جائونگا انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ملک میں 1988ء سے خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی ہے وہ نہیں نکل سکا ہے ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے لمزیونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جس پر توہین عدالت ہو مجھ پر جو الزام لگایا گیا ہے بہتر ہوتا کہ مجھ سے پہلے پوچھ لیا جاتا انہوں نے کہا کہ مخالفین الیکشن میں مجھ سے جیت نہیں سکتے اس لئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابرار الحق الیکشن کے میدن میں آئیں اور مجھ سے مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سیاسی مقدمات کو الیکشن کے بعد دیکھا جائے انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں میں عدلیہ کا کردار مشکوک ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے اور کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانا جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء کے مقابلے کے پاکستان سے بہت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے دھرنے کے دوران پولیس کو باقاعدہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کی فوٹیج سب نے دیکھی ہے لیکن عدالت کی جانب سے عمران خان کو بری کرنے پر بہت حیرت ہوئی ہے اور ہم عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم جب حکومت میں آئے تھے تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا ہم نے مل کر دہشتگردی کو شکست دی اور ملک کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات