Live Updates

تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کے زیراہتمام چناری کے مقام پر ممبر سازی کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 17:41

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کے زیراہتمام چار یونین کونسلز کے سنگم چناری کے مقام پر ممبر سازی کیمپ کا انعقاد مرکزی نائب صدر اُمیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے اس کیمپ افتتاح کیا چناری آمد پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ ہٹیاں بالا چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کا،پارٹی رہنماؤں طیب منظور کیانی.راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ.محمد اخلاق خان، شیخ محمد صادق،آصف مغل، راجہ آصف لطیف، ریاست علی ملک و دیگر کارکنان کے ہمراہ معزز ین علاقہ پارٹی کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیااس موقع پرتحریک انصاف کے چاہنے والوں نے بڑھ چڑھ کر جوش وخروش کے ساتھ رکنیت سازی میں حصہ لیا تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کی وہاں دوسری جماعتوں مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے متعدر کارکنان نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے پارٹی ذمہ داراں راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ طیب منظور کیانی محمد اخلاق خان، شیخ محمد صادق،آصف مغل، راجہ آصف لطیف، ریاست علی ملک و دیگر کے ہمراہ چناری میں ممبر سازی کیمپ لگایا قائد اعظم ریسٹ ہاوس چناری میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپ میں چناری سے درجنوں افراد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں راجہ محمد رفیق ولد محمد شفیع، سید عادل شاہ، محمد نجیب شیخ، عبدالعزیز کشمیری، ثاقب علی، مہران اکبر، راجہ الف دین مسلم لیگ ن کی قیادت سے نالاں ہو کر اپنی برادری جملہ عزیز و اقارب سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے راجہ شوکت علی، شیخ منصور یعقوب، شیخ فیضان احمد نے پی پی پی کو خیر باد کہتے ہوئے پوری ، شیخ برادری جملہ عزیز واقارب کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ ہٹیاں بالا چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے ہار ڈالے چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے خطاب کر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی گڈگورننس نام کی حد تک ہے عوام موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے تنگ آچکے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان ووٹر سپورٹر دور کی بات حکمران جماعت کے کارکنان ووٹر سپورٹر مایوس ہیں تحریک انصاف میں جوق در جوق دوسری جماعتوں کے کارکنان کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمان اور حقوق کی محافظ ہے عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی پارٹی ہے تحریک انصاف کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں انہوں نے کہا وزیراعظم کے حلقہ میں گڈگورننس کا برا حال ہے دیگر اضلاع میں کیا حال ہوگا موجودہ حکومت دو سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکی عوام کو اعلانات بیانات جھوٹی تلسیاں دے کر کب تک مطمئن رکھا جائے گا.

وزیراعظم نے اپنے ہی اعلانات بیانات کی نفی کرکے کابینہ میں اضافہ کرکے وزارت عظمی کی کرسی پکی کرنے کی ناکام کوشش کی انہوں نے کہا حکومت کی کارکردگی آچھی ہوتی حکمران جماعت کے کارکنان کی طرف سے ووٹر کو عزت دو کارکنان کو عزت دو کے نعرے اور پینافیلکس آویزاں نہ ہوتے حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے کیوں ہچکچاہٹ محسوس کر رہی ہے حکومت کو معلوم ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ناکامی ہمارا مقدر بنے گی.این ٹی ایس کے سسٹم میں انٹرویو کے دس نمبر میں ڈنڈی ماری جاتی ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے زبانی کلامی دعوے ہیں زمینی حقائق برعکس ہیں.پاکستان کے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی عمران خان وزیراعظم ہونگے ترقی عوامی خوشحالی کا دور آئے گا عوام کی امیدوں کی کرن عمران خان ہیں.انشائاللہ وہ دن بھی دور نہیں جب آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن کر ابھرے گی تحریک انصاف آزادکشمیر کا بھر پور مطالبہ ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے الیکشن ایک ساتھ کروائے جائیں.آزادکشمیر بھاری مینڈیٹ والی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کرینگے قدر کی نگاہ سے عزت احترام جائز مقام دینگے حلقہ پانچ میں تحریک انصاف کے پاس ایک بہترین صلاحیتوں کی مالک نظریاتی مخلص ٹیم موجود ہے جو پارٹی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے پارٹی کانظریہ ویژن گھر گھر پہنچانے پارٹی کو مضبوط مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تحریک انصاف کے کارکنان ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تقریب.

سے پارٹی ذمہ داران. راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ طیب منظور کیانی محمد اخلاق خان، شیخ محمد صادق،آصف مغل، راجہ آصف لطیف و دیگر نے بھی خطاب کیا نے کہاکہ تحریک انصاف میں نئے شامل کارکنان کو عزت احترام جائز مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا بھر پور خیال رکھیں گے تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگیآزادکشمیر میں.بھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی بھاری مینڈیٹ کی کشتی میں سوراخ کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے برطانیہ کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن رکنیت سازی کا کام تیزی سے مکمل کریںپاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے تحریک انصاف کے قافلہ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیںآزادکشمیر میںبھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی بھاری مینڈیٹ کی کشتی میں سوراخ کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کا بھر پور ساتھ دینے پی ٹی آئی کی مضبوطی پارٹی کا گراف بلند کرنے پارٹی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لانے پارٹی کا نظریہ گھر گھر پہنچانے کاعزم ظاہر کیا�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات