بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے‘پنجاب سمیت پاکستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی‘ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی ائی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں

سابق صدارتی مشیر وپیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ایوب خان کی بات چیت

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) سابق صدارتی مشیر وپیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ایوب خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔پنجاب سمیت پاکستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ن لیگ اور پی ٹی ائی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

آمدہ عام انتخابات میں عوامی قوت سے تحریک انصاف اور ن لیگ کو عبرت نا ک شکست دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے مذید کہا کہ پاکستان گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مسائل کی دلدل اور اندھیروں سے باہر نکال خوشخال،ترقی یافتہ اور روشنیوں کا ملک بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کا حل ہماری منزل مقصود ہے اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کا جو سلوگن دیا تھا آج پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اس سلوگن پر عمل پیرا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔سیز فائر لائن پر گولہ باری سے آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن مودی سرکار جان لے کہ کشمیری آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔