Live Updates

عمران اور زرداری مجھے شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نااہل کرادیا،نواز شریف

مانسہرہ کو عالمی تجارت کا مرکز بنادیں گے، کے پی کے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، اگر شہباز شریف کو کے پی کے دے دیتے تو یہاں کے حالات بدل جاتے، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر دیر سے پاکستان آئے جس سے مانسرہ تاچین بارڈر موٹروے لیٹ ہوئی، 5ججز نے نواز شریف کو بیٹے حسن نوا زسے تنخواہ نہ لینے پر ناہل کیا، عمران خان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں، عمران خان نے بھی میرے خلاف فیصلے کو کمزور فیصلہ کہا، مجھے دوبارہ اہل کیا جاسکتا ہے، میرے خلاف فیصلے کو اسمبلی میں جاکر تبدیل کرنا ہوگا، ہم نے بجلی کا بحران ختم کیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک میں سی پیک لائے، ہم نے 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ، کسی بھی وزیر اعظم کو مدت پوری نہ کرنے دی گئی سابق وزیر اعظم کاما نسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ما نسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کے پی کے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، اگر شہباز شریف کو کے پی کے دے دیتے تو یہاں کے حالات بدل جاتے، عمران خان کے دھرنے کے باعث چین کے صدر شی جن پنگ دیر سے پاکستان آئے جس سے مانسرہ تاچین بارڈر موٹروے لیٹ ہوئی، 5ججز نے نواز شریف کو بیٹے حسن نوا زسے تنخواہ نہ لینے پر ناہل کیا، عمران خان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں، عمران خان نے بھی میرے خلاف فیصلے کو کمزور فیصلہ کہا، مجھے دوبارہ اہل کیا جاسکتا ہے، میرے خلاف فیصلے کو اسمبلی میں جاکر تبدیل کرنا ہوگا، ہم نے بجلی کا بحران ختم کیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک میں سی پیک لائے، ہم نے 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ، کسی بھی وزیر اعظم کو مدت پوری نہ کرنے دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو مانسرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ ہم نیا پاکستان اور نیا کے پی کے بنائیں گے، مگر مجھے کہیں نیا پاکستان نظر نہیں آیا، کے پی کے میں ہماری حکومت نہیں ہے مگر اگلے برس تک مانسرہ تک 6رویہ موٹروے بن جائے گی، اس میں نیا پاکستان بنانے والوں کا کوئی کردار نہیں ہے، یہاں جگہ جگہ گند پڑا ہے، اگر شہباز شریف کو کے پی کے دیتے تو یہاں کے حالات بدل جاتے، سندھ میں بھی خوشحالی نہیں ہے، مانسرہ اور ہزارہ بین الاقوامی اور ملکی تجارت کا مرکز بننے والا ہے، عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر شی جن پنگ دیر سے پاکستان آئے، اگر چین کے صدر پہلے آتے تو مانسرہ سے چین بارڈر تک موٹروے نظر آتی اور یہاں ٹرین بھی آتی۔

ہم سی پیک لے کر آئے، موقع ملا تو نیا کے پی کے بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فارغ کردیا گیا، چند ججز نے نواز شریف کو نااہل کیا، نواز شریف نے دن رات آپ کی خدمت کی، مجھے اس خطے سے محبت ہے، اس لیے یہاں موٹروے بنائی، عمران خان کی قسمت میں دھرنے دینا ہے، قوم عمران خان کو رد کرچکی ہے، میرا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ہے، 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو مزید ووٹ پڑیں گے، 2013میں ہمیں پی پی پی اور پی ٹی آئی شکست نہ دے سکی، نواز شریف کو بیٹے حسن نواز شے تنخواہ نہ لینے پر نکالاگیا، مجھے چور دروازے سے نکالا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا، عمران خان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں اور ان کی لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی موجود ہے، اب نواز شریف کو تاحیات نااہل کردیا گیا ہے، مجھے دوبارہ اہل کیا جاسکتا ہے ہمیں اس فیصلے کو اسمبلی میں جاکر تبدیل کرنا ہوگا، اس معاملے پر مجھے عوام کی سپورٹ چاہیے۔نواز شریف نے عوام سے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے، عوام کے پاس اپنا گھر ، اور روزگار ہونا چاہیے، 22کروڑ عوام کسی کے مزار ے نہیں ہیںیہ بھی اتنے پاکستانی ہیں جتنے 5جج پاکستانی ہیں، کوئی عوام کی گردن نہیں جھکا سکتا، قوم میرے ساتھ سر اٹھا کر چلے گی، میں اپنی گردن جھکنے نہیں دی۔

انہون نے کہا کہ چند مہنیوں میں موٹروے مانسرہ تک پہنچ جائے گی، آپ نے میری بات پر عمل کرنا ہے ، مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کیلئے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اس کی وجہ مجھ سے عوام کی محبت ہے، ایسے لوگ ناکام ونامراد ہوں گے۔ ہم نے بجلی کے بحران ختم کیا،2013میں 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، ہم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا ۔ ہم یہاں ریلوے کو بھی لائیں گے۔

ہم نے پچھلے 3برس میں بجلی کے بڑے بڑے کارخانے لگائے، 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، نواز شریف کو اگر کرپشن پر پکڑا جاتا تو کوئی بات ہوتی، میں سردار یوسف کو وزارت مذہبی امور چلانے پر مبارکباد دیتا ہوں، ماضی میں حج اسیکنڈل میں ملوث افراد کو کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدل کا نظام بنائیں گے، جس میں عوام کو ہفتوں میں عدل ملے ، نوجوانوں کے پیچھے روزگار پھرے گا، آپ باعزت شہری بنیں گے، دنیا میں ہماری عزت ہوگی ، عوام کی خدمت کرنے والا ان کو پسند نہیں ہے، ہمارے پچھلے 70برس رسوائی میں گزرے اگلے 70برس رسوائی میں نیں گزریں گے۔

کیس وزیراعظم کو مدت پوری نہ کرنے دی گئی۔ نواز شریف نے مانسرہ آئی لو یو کا نعرہ بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری بات مانو گے تو ترجائیں گے، پار ہوجائیں گے ورنہ اسی طرح رسوا ہوتے رہیے گے۔ انہوں نے جلسے کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات