Live Updates

مظفرآباد میںپی ٹی آئی کا کامیاب پاور شو‘دویژن کے ساتوں حلقوں سے کارکنان کی بھرپور شرکت

جلسہ گا ہ بھرنے کے بعد باہرسڑکوں پر کرسیاں لگائی گئیں‘متعدد افراد (ن)لیگ اور پی پی چھوڑ کر کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مظفرآباد میںپی ٹی آئی کا کامیاب پاور شو،مظفرآباد دویژن کے ساتوں حلقوں سے کارکنان کی بھرپور شرکت ، جلسہ گا ہ بھر جانے کے بعد باہرسڑکوں پر کرسیاں لگائی گئیں۔ بیسیوں افراد مسلم لیگ ن اور پی پی پی چھوڑ کر بیرسٹرسلطان کے کھلاڑی بن گئے۔کارکنان آزادکشمیر میں بھی حکومت بنانے اور حکومت کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

بیرسٹرسلطان محمود نے نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مظفرآباد کے ساتوں حلقوں، بالخصوص سابق امیدوار اسمبلی و نائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیر چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈوکیٹ،نیلم سے سابق وزیرحکومت حاجی گل خنداں کے قیادت میں بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں کارکنان نے شرکت کی اسکے علاوہ مظفرآباد شہر کے تمام وارڈز سے پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور یوتھ کے کارکنان نے شرکت کی،خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اس جلسہ میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر کا پروگرام ایک بہت بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔ پنڈال کے باہر سڑک پر بھی کرسیاںلگا کر کارکنان کیلئے جگہ بنائی گئی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کارکنان کا جم غفیر دیکھ کر یہ واضع ہو گیا ہے کہ مظفرآباد تحریک انصاف کا قلعہ ہے، مظفرآبا د میں حکومت نے پی ٹی آئی کو دھاندلی کے زریعے الیکشن ہرایا۔

پی ٹی آئی کا سورج پاکستان میں طلوع ہونیولا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے مضبوط ترین وزیراعظم بنیں گے۔آزادکشمیر کی کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کے دن بھی گنے جا چکے ہیں۔ کارکنان و لیڈران کو آج یہ نوید سنانا چاہتا ہوں کہ آزادکشمیر میں حکومت قائم کرنے اور حکومت چلانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

لوگ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کی بات کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں،میں کہتا ہوں کہ آزادکشمیر میں جنرل الیکشن کیلئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مودی نے تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب بننانے کیلئے مجھے حکومت سے دور رکھا ، مگر یہ بات واضع کردینا چاہتا ہوں کہ بیرسٹر سلطاں حکومت میں ہو یا نہ ہو، اسمبلی میں ہو یا نہ ہو تقسیم کشمیر کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

نواز شریف اپنے انجام کو پہنچ چکا ۔ میرا اگلا ہدف مودی ہے ۔ میں نے دنیا میں ہر جگہ مودی کا پیچھا کیا۔ یورپ امریکہ، جرمنی ہر جگہ مودی کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہ ایکٹ74میں ترامیم اور آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے فاروق حکومت کو ہزار اختلافات کے باوجود غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا تھا۔ مگر اگر کسی بھی قسم کی سازش کی گئی تو اس کیخلاف سب سے موثر اور طاقتور آواز بھی بیرسٹرسلطان محمود کی ہی ہوگی۔

وفاقی محصولاتی اداروں کی آزادکشمیرمیںمداخلت نامنظور نامنظور، انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مظفرآباد ڈویژن کے ساتوں حلقہ جات کے کارکنان کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلد آزادکشمیر میں ایک شفاف اور دیانتدار حکومت کی بناد رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات