Live Updates

عام انتخابات کیلئے امیدوار سامنے آگئے

عمران خان این اے 131سے سعد رفیق ،125پریاسمین راشد ، مریم نواز ، این اے 134پر ظہیر عباس، شہباز شریف اورعلیم خان ، ایاز صادق کے مدمقابل ہوں گے

ہفتہ 9 جون 2018 22:24

عام انتخابات کیلئے امیدوار سامنے آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں اتر آئے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 131سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے مدمقابل ہونگے جبکہ حلقہ این اے 125 سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا اسی طرح این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حلقہ این اے 124سے پاکستان تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز مدمقابل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 125سے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا ۔ این اے 129سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے ۔

این اے 130سے نون لیگ کے خواجہ احمد حسان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود سے ہوگا ۔این اے 131میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق سے ہوگا ۔زعیم قادری اور اعجاز چوہدری این اے 133سے مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس سے ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات