Live Updates

پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے : سید صمصام علی بخاری

سابقہ (ن) لیگی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے نکلے، حکمران گردشی قرضوں کا پہاڑ چھوڑ کر گئے ہیں

پیر 11 جون 2018 21:13

پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے : سید صمصام علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و این اے 141 کے امیدوار سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا محال کردیا ہے ، (ن) لیگی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے نکلے ، سابقہ حکمران گردشی قرضوں کا پہاڑ چھوڑ کرگئے ، آنے والی حکومت کے لئے مشکلا ت کا سبب بنے گے ، رمضان المبارک کے مہینے میں عوام سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی سے خاصے تنگ ہیں، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی مسائل پر خصوصی توجہ دے گی، تحریک انصاف اپنے سو دن کے پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے حلقے میں الیکشن کمپئین کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی کرپشن کے چرچے پورے پاکستان میںپھیلے ہوئے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کی بھلائی اور بہتر ی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے تھے، کرپشن ، بے روزگاری ، چوری ، ڈاکے سابقہ حکومت کے عوام کو تحفے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے پٹرول مصنوعات کی مسلسل اضافہ قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا تھا ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ کارکن چیئرمین عمران خان کا پیغام گلی گلی کوچے کوچے میںپھیلائیں اور تحریک انصاف کو کامیاب کروانے لئے دن رات ایک کردیں، 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق سمیت صوبو ں میں بھی حکومت بنائے گی، تحریک انصاف اقتدار میں آکر 100 دن کے پلان پر عملدرآمد کرے گی ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف خارجہ پالیسی کو بہترکرے گی اور ہرے پاسپورٹ کی عزت کروائے گی، تحریک انصاف بے روزگاروں کو روزگاردے گی ، سستی بجلی پیدا کرکے اپنے کسانوں کی مشکلات کو کم کرے گی ، کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کا بندوست کیا جائے اور پیدواری صلاحیت بڑھانے کے لئے کوالٹی کا بیج کسانوں کو مہیا کئے جائیںگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات