وفاقی وزیر روشن خورشید بروچا سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات ،
مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو وفاقی وزیرکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم وتشد دکے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک فرد عزم اور ہمت کا علمبردار ہے ، بھارت اپنے ستر سالہ اوچھے ہتھکنڈوں اورپرُ تشدد کاروائیوںکے باوجود حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا،مسز روشن خورشید بروچا
منگل 17 جولائی 2018 17:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک فرد عزم اور ہمت کا علمبردار ہے اور بھارت اپنے ستر سالہ اوچھے ہتھکنڈوں اورپرُ تشدد کاروائیوںکے باوجود حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ملاقات میں حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی پرُ تشدد کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی اور غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میںبسانے کے ذریعے کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی ناپاک کوششیں کررہا ہے ۔
وفد نے بتایا کہ حق خود ارادیت کی اس جدوجہد میں لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں عورتیں بیوہ ہو چکی ہیں ۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے عزم کو نہیں ہلا سکی اور اب بھارتی فوج اور حکومت حق خودارادیت کی جدوجہد کو کمزور کرنے کے لیے سید گیلانی ،یسین ملک اور مسرت عالم جیسے درجنوں کشمیری رہنمائوں کو قیدکر رکھا ہے اور یہاں تک کہ دختر ان ملت محترمہ آسیہ اندرابی جیسی خواتین سے بھی اس قدر خوف زدہ ہو چکا ہے کہ اُن کو بھی بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جیل میں بند کررکھا ہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کوپوری دُنیا پر واضح کر دیا ہے جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت کا بدنما چہرہ پوری دُنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس رپورٹ کے کو بنیاد بنا کر مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق عالمی رائے عامہ کو احسن انداز سے ہموار کیا جاسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان ایک محترک سفارت کاری پر گامزن ہے اور دُنیا کے ہر فورم پر اس رپورٹ کی روشنی میں بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کے شرکاء نے مسئلہ کشمیر کے جلد حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی فوری روک تھام کے لیے وفاقی وزیر کو چند تجاویز بھی پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تجاویز کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے اقدامات کو اور بھی موثربنایا جائے گا اور کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی تمام تر سیاسی ،اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد میں سید فیض نقشبندی ،میر طاہر مسعود،عبدالحمید لون،حسن بنا،امتیاز اقبال وانی،سید عبداللہ گیلانی،عدیل وانی اور فواد حسین خطیب نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.