Live Updates

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،ْعمران خان کا الزام

گلیات کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹزلینڈ بھی نہیں کر سکتا ،ْاقتدار میں آ کر ہر سال گلیات میں چار نئے سیاحتی مقام بنائیں گے ،ْپاکستان کی تاریخ میں25جولائی اہم دن ثابت ہو گا،اس دن کرپٹ حکمرانوں زرداری اور نواز شریف کے تسلط سے نجات حاصل کرنا ہو گی،ان دونوں کی وفاداری ملک و قوم سے نہیں ،ْ دولت سے ہی،ْ اجتماع سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:19

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان ..
گلیات /جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،ْ گلیات کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹزلینڈ بھی نہیں کر سکتا ،ْاقتدار میں آ کر ہر سال گلیات میں چار نئے سیاحتی مقام بنائیں گے ،ْپاکستان کی تاریخ میں25جولائی اہم دن ثابت ہو گا،اس دن کرپٹ حکمرانوں زرداری اور نواز شریف کے تسلط سے نجات حاصل کرنا ہو گی،ان دونوں کی وفاداری ملک و قوم سے نہیں ،ْ دولت سے ہے۔

ایوبیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں ،ْ انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نگران حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیںلیکن امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے رول کو بہتر کریں گے، تاہم اگر ان کا یہی کردار رہا تو ہم اپنی آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوست محمد صرف وہ کام کریں جو ان کو سونپا گیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوائیں لیکن نواز شریف کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ گلیات کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹزلینڈ بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیرجانب دار کیا، اقتدار میں آ کر ہر سال گلیات میں چار نئے سیاحتی مقام بنائیں گے اور سیاحت کے فروغ کے لیے کالج بھی قائم کریں گے۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے کرپشن کے تحت بیرون ملک میں محلات بنا رکھے ہیں اور اپنے ملک کا نقشہ عالمی سطح پر داغدار کر کے پیش کیا اور نواز شریف نے پاکستان اور فوج کودنیا بھر میں ذلیل کرنے کی کوشش کی ،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو خوش کرنے کی خاطر نواز شریف نے کشمیری حریت رہنمائوں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں پولیس کو صرف اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر کے عوامی استحصال کیا،ان کرپٹ لوگوں کی حکومت نے ملک کو کنگال کر کے چھوڑا ہے آج ملک 27ہزار ارب کا مقروض ہو چکا ہے،بجلی، گیس اورروزمرہ اشیائے ضروریات کی قیمتیں انتہائی درجہ تک پہنچ چکیں ہیں،ڈالر 130روپے تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب ملک اتنا مقروض ہو گا تو لا محالہ عوام پر منگائی کا بوجھ پڑے گا۔

اب عوام کا فرض ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے عوام 25جولائی کو نکلیں اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کر کے اپنی قسمت بدلیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ملک سے قرضہ کو اتارنے کا باقاعدہ پلان موجود ہے ، کرپشن کے خاتمے اور ملکی معیشت کو درست سمت راغب کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہم سیلز ٹیکس کو کم کر نے کے باوجود ٹیکس کی خطیر رقم اکھٹی کر کے ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے اور بزنس کیلئے آسانی پیدا کریں گے تاکہ لوگ خوشحال ہوں اور ٹیکس کے عمل میں شامل ہو کر بآسانی ٹیکس جمع کرا سکیں ،انہوں جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی حکومت نے اس جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کی اور اربوں روپے کی کرپشن سے عوام کو مصیبتوں کی دلدل میں دھکیلے رکھا،انہوں نے یقین دہانی کرائی کی ان کی حکومت یہ مسئلہ ہر صورت حل کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اداروں کو کمزور کیا جس کے باعث بڑے لوگ بچ کر نکلتے رہے اور چھوٹے لوگ پکڑ میں آتے رہے،ہماری حکومت سب سے پہلے کرپشن کا خاتمہ کر کے اداروں کی خیبر پختوننخواہ کی طرح اداروں کو مضبوط بنائے گی تاکہ ادارے بااختیار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں سکیں، نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،دنیا بھر میں یمن کے بعد سب سے زیادہ نوجوانوں کی اکثریت پاکستان میں ہے ،نوجوانوں کو ٹیکنکل ٹریننگ اور سروسز کورسز کے تحت ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے نوجوانوں کو وطن سے باہر ملازمت کیلئے نہیں جانا پڑے گا ،اس موقع پر این اے 66کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف اور این اے 67کے امیدوارفواد چوہدری اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے علاوہ پی ٹی آئی کی تمام مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات