شہباز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بار بار کرتے رہے ،ْ لوڈشیڈنگ کل بھی ہو رہی ہے ،ْوزیر خزانہ

اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں بلی کی مثال دی ہے ،ْ شیر سکڑ کر بلی کے برابر رہ گیا ہے اس لئے بلی یاد آرہی ہے ،ْاسد عمر کا شہباز شریف کو جواب

بدھ 3 اکتوبر 2018 19:35

شہباز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بار بار کرتے رہے ،ْ لوڈشیڈنگ کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بار بار کرتے رہے ،ْ لوڈشیڈنگ آج بھی ہو رہی ہے‘ اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں بلی کی مثال دی ہے ،ْ شیر سکڑ کر بلی کے برابر رہ گیا ہے اس لئے بلی یاد آرہی ہے ۔

بدھ کو قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے تنقید کے بعد ذاتی وضاحت پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے ایوان میں بلی کی مثال دی ہے کیونکہ شیر سکڑ کر بلی کے برابر رہ گیا ہے اس لئے ان کو بلی یاد آرہی ہے۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نی6 ماہ میں‘ ایک سال میں‘ دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردینے کے وعدے کئے، ایک دن بتا دیں جس دن یہ کہا ہوتا کہ اتنے میگاواٹ بنائیں گے تو ہم اسے پیمانہ بناتے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہ اکہ اگر سندھ اور بلوچستان کے علاقے پاکستان کا حصہ نہیں تو ہم مان لیتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں میرے حلقے این اے 54 میں بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی دور میں بھی یہ کہتے تھے گردشی قرضے کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ اب بھی موجود ہے۔ سستی بجلی پیدا کرنے کے ان کے دعوئوں کے برعکس نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں من تین روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جائے ، ایسی سستی بجلی سے اللہ بچائے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد نئی سکیموں کا اعلان کرنے پر پابندی لگائی تھی، جاری سکیموں کو نہیں روکا تھا، اپنی کوتاہیوں پر الیکشن کمیشن کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ سی پیک منصوبوں کی بات کی گئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ اپنے دور میں کتنی بیرونی سرمایہ کاری لے کر آئے۔ بیرونی سرمایہ کاری پیپلز پارٹی کے دور میں زیادہ تھی ،ْیہ بار بار مجھے آصف علی زرداری کی یاد دلا رہے ہیں۔ آج نواز زرداری بھائی بھائی کا ثبوت خود فراہم کر دیا ہے جو ہم کہتے تھے۔