رابطہ عالم اسلامی نے کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اکتوبر 2018 12:51

رابطہ عالم اسلامی نے کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) رابطہ عالم اسلامی نے کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔ ہندوستان ایک معاشی طاقت ہے اس پر امریک کے علاوہ کسی کا پریشر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم ازاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے جدہ میں مسلم کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وہ رابطہ عالم اسلامی کے مستقل رکن منتخب ہونے کے بعد جدہ ائے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ مسلئہ کشمیر کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں میں ہے۔ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات کشمیر کی قیادت کی شمولیت بغیر ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

سردار عتیق نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے وزیر ِخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے یندوستان کو کشمیر دہشت گردی کے حوالے سے ایک دہشت گرد ملک کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس پہلے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس انداز سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر نہیں اٹھایا۔ سردار عتیق نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان کا صدر کسی سینر فوجی جرنیل کو ہونا چاہیے تا کہ فوج اور سول حکومت مل پاکستان کے لئے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرس تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کریں تقریب سے سردار وقاص عنایت، راجہ زرین خان، خورشید متیال، سردار اقبال یوسف، غلام نبی بٹ، سردار اشفاق، راجہ شمروز، ابرار نے بھی خطاب کیا ۔