فواد چودھری نے اپوزیشن اجلاس کواتحاد برائے بحالی کرپشن قرار دیدیا

سندھ کی حکومت گیس کا غبارہ ،اس کی پن ہمارے پاس ہے، جب مرضی پٹاخہ پھوڑ دیں گے،پیپلزپارٹی کے 12سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، وزیر اطلاعات زرداری صاحب اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے، حیران ہوں نیب نے ابھی تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیوں نہیں کیا،تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت

منگل 15 جنوری 2019 21:05

فواد چودھری نے اپوزیشن اجلاس کواتحاد برائے بحالی کرپشن قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چودھری نے اپوزیشن کے اجلاس کوالائنس فار ریسٹوریشن آف کرپشن قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ جب ان سے حساب لیا جائے تو فوری اٹھارویں ترامیم اور جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔سندھ کی حکومت گیس کا غبارہ اور اس کی پن ہمارے پاس ہے، جب مرضی پٹاخہ پھوڑ دیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔

زرداری صاحب اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے۔ حیران ہوں نیب نے ابھی تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چودھری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر معمولی حالات میں کیا گیا تھا، اپوزیشن کو ہر معاملے کو کیسز ختم کرنے کے لیے نہیں جوڑنا چاہیے، ایوان میں یہ لوگ ملکی مسائل پر بات نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اتحادی کیوں چھوڑیں گی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ہمارے اتحادی اور ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے ایم پی ایز کو چھوڑیں پیپلز پارٹی کو اپنے اراکین سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ اس وقت علیحدہ ہونے نہیں ہمارے ساتھ جڑنے کو لوگ تیار ہیں، اچھے وقت میں کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا۔

اگر ہمارے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں تو ان کو گھبراہٹ کیسی ہی فواد چودھری نے کہا کہ زرداری صاحب اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو دو ماہ کا مینڈیٹ دیا ہے لیکن اس کی اب تک کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے، اس کیس میں تو سارے کاغذ بول رہے ہیں، بینفشری بلاول ہاؤس کے مکین ہیں۔ حیران ہوں نیب نے ابھی تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیوں نہیں کیا انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں آنا ہی آنا ہے، ابھی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ مراد علی شاہ کو خود ہٹا دیں.۔

سندھ میں مراد علی شاہ کی حکومت رہنا مشکل لگتا ہے، بہتر ہے، پی پی خود تبدیلی لے آئے۔ پیپلزپارٹی کے 12 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے وزرا پانی کو گدلا کرنا چاہتے ہیں تا کہ کسی کو سمجھ نہ آئے، ان کو کرپشن کیسز میں اگر ریلیف مل جائے تو ہر کاغذ پر دستخط کر دیں گے۔ مراد علی شاہ اومنی گروپ کے چراغ کا جن ہے، وہ اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں کیا حکم ہے میریآقا، پاکستان اور اس کے 3 صوبوں نے تبدیلی کی لہر دیکھی ہے، سندھ کیعوام کا بھی حق ہے کہ وہ تبدیلی دیکھیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پولیس گردی ہو رہی ہے، دیہی علاقوں میں ہمارے ایم پی ایز کیساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کا راج ہمیشہ نہیں رہنا، ایسے افسران پنجاب سے سبق سیکھ لیں۔ فواد چودھری نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپوزیشن کو کمزور نہ سمجھے، انھیں عوامی نمائندوں سے تعاون کرنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ صبح سے یہ رو رہے ہیں پتا نہیں میں نے کراچی آ کر کونسا جرم کیا ہے، کراچی میرا اپنا شہر ہزار مرتبہ آؤں گا، میرے کراچی آنے سے یہ پریشان کیوں ہوتے ہیں کرپشن میں کوئی بھی ملوث ہو بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے، احتساب کا عمل نہیں رکے گا آگے بڑھے گا۔

سندھ کی حکومت گیس کا غبارہ اور اس کی پن ہمارے پاس ہے، جب مرضی پٹاخہ پھوڑ دیں گے۔فوادچوہدری نے کہا کہ اگلی دنیا کی جنگ آئیڈیاز کی جنگ ہے، حکومت سینسرشپ نہیں کرسکے گی، ٹیکنالوجی غالب آجائے گی، پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کے پی میں پی ٹی آئی صحافیوں کے تحفظ کا بل لائی، صحافیوں کے لئے انشورنس اور ہیلتھ کارڈز لا رہے ہیں۔

5 لاکھ تک کا انشورنس کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں بھی لارہے ہیں، پی آئی ڈی اشتہارات جاری کرتا ہے، جس میں تبدیلی لائے، نئی پالیسی لا رہے ہیں.۔اگلی دنیا کی جنگ آئیڈیاز کی جنگ ہے، حکومت سینسرشپ نہیں کرسکے گی، ٹیکنالوجی غالب آجائے گی، پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ آزادی کے نام پر ہم دوسروں کی آزادی کو سلب نہ کریں۔

انہوںنے کہا کہ ریڈیوبلڈنگ کابجٹ کم کیا ،اسلام آباد میں اسکول کھول رہے ہیں، اسکول میں ڈانس، ایکٹنگ و دیگر فنون کی تعلیم دی جائے گی، ایک میڈیا ٹیکنالوجی اسکول بنا رہے ہیں۔ پرانے ادوارمیں میڈیا کے تمام آلات پاکستان میں بنتے تھے مگراب ہر چیز چین سے درآمد ہو رہی ہے۔ نئے آئیڈیاز کا خیر مقدم کرتے ہیں،سوچ بچار ہونا ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ قتل اور کفر کے فتوی دینے پر تحریک لبیک کا اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔