
میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے، شیخ رشید
شہباز شریف میں اخلاقی جرات ہے تو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیں. لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 2 فروری 2019
14:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے ہم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں لڑائی کرنے جا رہے ہیں، تحریک انصاف میں بہت کام کے لوگ ہیں لیکن پی اے سی میں میرا جانا ضروری ہے‘ یہ بزدل سیاستدان ہیں، کرپشن کیسز میں ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پٹواری کی سیاست اور بیورو کریسی کی سیاست کے سوا شہباز شریف کا تجربہ نہیں، میرا کمیٹی میں جانا اس لیے ضروری ہے کہ ووٹ چور کو جکڑ لوں‘ بلاول کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کے لیے نکلیں آپ کا ساتھ دوں گا. وزیر ریلوے نے کہا کہ جو 23 کیسز میں مطلوب ہے وہ پی اے سی کا چیئرمین بن بیٹھا، شہباز شریف کے پروٹوکول میں شامل رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے. شہباز میں اخلاقی جرات ہے تو عہدے کو چھوڑ دیں، عمران خان نے میاں برادران کو جیل میں ڈالنے کی بڑی غلطی کی‘ یہ جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان ون مین آرمی کہتا ہے، اللہ مجھ سے ایم ایل ون اور نالہ لئی ایکسپریس وے کا کام لے تاکہ ریٹائر ہوں، جس کو چاہے لے لیں مگر تجربہ کوئی نہیں ہرا سکتا. شیخ رشید نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں تو عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں‘ ڈیل ناکام ہوگئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج میں بہت بڑی بات کہنے جارہا ہوں، وہ خفا نہ ہوں اگر یہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں اور ان افواہوں میں حقیقت ہے تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے، نہ مفت کی ڈیل قبول ہے نہ مفت کی ڈھیل قبول ہے، انہیں جانے نہیں دینے گے. شیخ رشید نے شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان دونوں کی بیماری 20 سال پرانی ہے اور شاید یہ لوگ ضمانت کروانے میں آسانی کے لیے بیماری رکھتے ہیں، انہیں ڈیل کرنی آتی ہے اور اب یہ ڈیل میں ناکامی پر ڈھیل کی طرف جارہے ہیں. وزیر ریلوے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ فی الفور شہباز شریف کی سیکورٹی سے رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے، اگر فوج ان چوروں کی سیکورٹی کے لیے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر آگئی تو اس سے بہت غلط پیغام جارہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.