Live Updates

موجودہ حکومت نے اپنے 100روزہ پلان سے یوٹرن لے کر عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،سینیٹرمشتاق احمد خان

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے تعریفیں کرنے کے بجائے ساہیوال واقعہ ، مولانا سمیع الحق کے اندوہناک قتل ،نقیب اللہ قتل کیس ، پروفیسر آرمان لونڑی قتل کیس کے مجرموں کو گرفتارکرکے قوم کو مطمئن کریں،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

جمعرات 28 مارچ 2019 16:08

موجودہ حکومت نے اپنے 100روزہ پلان سے یوٹرن لے کر عوام کو مہنگائی کے دلدل ..
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے 100روزہ پلان سے یوٹرن لے کر عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے تعریفیں کرنے کے بجائے ساہیوال واقعہ ، مولانا سمیع الحق کے اندوہناک قتل ،نقیب اللہ قتل کیس ، پروفیسر آرمان لونڑی قتل کیس کے مجرموں کو گرفتارکرکے قوم کو مطمئن کریں ۔

کراچی کے معروف عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی پر حملہ تمام عالم اسلام پر حملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر جماعت اسلامی باجوڑ کے ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے جانب سے ضلع باجوڑ سے صوبائی الیکشن کے تینوں حلقوں کیلئے ناموں کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا ، حلقہ پی کے 100سے جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحید گل ، حلقہ پی کے 101سے سابقہ ایم این اے اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر صاحبزادہ ہارون رشید جبکہ حلقہ پی کے 102سے جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ کے امیر سراج الدین خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ، یاد رہے کہ قبائلی علاقوں کی خیبرپختونخوا کے ساتھ انضمام کے بعد پہلی بار ان قبائلی علاقوں کی سولہ نشتوں پر الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاسونامی ہے پٹرول ، گیس ، ادویات اور اشیائے خورد و نوش میں ہفتے کے حساب سے اضافہ کیا جارہا ہے اور حکومتی وزراء ان ناکامیوں کا حل نکالنے کے بجائے مزید خوفناک اعلانات کرکے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی چیخیں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال رہے ہیں بجلی گیس کے بلوں میں ہوش روبا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ظالموں نے حج جیسے مقدس فریضے کو بھی معاف نہیں کیا اور امسال حج کوٹہ میں 2لاکھ آسی ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ 55ہزار تک کردیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ کے خاتون وزیراعظم کی تعریفیں کرنے کے بجائے ساہیوال واقعہ کے مجرموں کو سزاد یں اور یتیم بچوں کو انصاف دلائیں ، شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کریں ، جنوبی پختونخوا کے معروف سماجی شخصیت پروفیسر آرمان لونڑی کے قاتلوں کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچائے ، کراچی میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلداز جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں اور علمائے کرام کو تحفظ فراہم کریں۔

انہوںنے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے ثمرات سے اب تک قبائلی علاقوں کے لوگ محروم ہیں حکومت اس معاملے میں سنجیدگی دکھاتے ہوئے فاٹا ریفامز کو عملی جامہ پہنائے اور تمام وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دیں تاکہ قبائلی علاقوں کے لوگ دیگر لوگوں کے شانہ بشانہ چل سکیں۔انہوںنے مزید کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی پیکج دیا جائے یہ کام وزیراعلیٰ کے ایک ایگزیگیٹو آرڈر کے ذریعے ہوسکتا ہے لیکن اگر حکومت اس معاملے میں سنجیدگی دکھائے تو ،کیونکہ یہ ان کا حق ہے انہوںنے سابقہ فاٹا میں قیام امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ اور گورنر کے درمیان مفادات کی جنگ جاری ہے جس کے باعث صوبے کے معاملات تاخیر اور تعطل کا شکار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات