Live Updates

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت ، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

16 سے 20 کو بھارت سے خطرہ بھی موجود ہے،پاکستان کی خواہش مذاکرات اور امن کی ہے،کرتارپور راہداری کے حوالے سے بھارتی تجویز منظور کرلی ہے،تکنیکی معاملات پر سولہ اپریل کو اجلاس ہوگا، پلوامہ واقعہ پر بھارتی ہائی کمیشن کو مزید سوالات کا ایک سیٹ دیا گیا ہے،امید ہے بھارت سوالات کا جلد جواب دیگا،وزیراعظم عمران خان کے مودی کے الیکشن جیتنے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا،وزیراعظم ایران کا دورہ کریں گے،تاریخوں کا تعین جلد کیا جائیگا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی بریفنگ

جمعرات 11 اپریل 2019 16:43

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور حریت رہنمائوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی کی صورتحال کا نوٹس لے ، 16 سے 20 کو بھارت سے خطرہ بھی موجود ہے،پاکستان کی خواہش مذاکرات اور امن کی ہے،کرتارپور راہداری کے حوالے سے بھارتی تجویز منظور کرلی ہے،تکنیکی معاملات پر سولہ اپریل کو اجلاس ہوگا، پلوامہ واقعہ پر بھارتی ہائی کمیشن کو مزید سوالات کا ایک سیٹ دیا گیا ہے،امید ہے بھارت سوالات کا جلد جواب دیگا،وزیراعظم عمران خان کے مودی کے الیکشن جیتنے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا،وزیراعظم ایران کا دورہ کریں گے،تاریخوں کا تعین جلد کیا جائیگا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے،حریت رہنما سمیت کشمیریوں پر بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر افسوسناک خبروں کا سلسلہ جاری ہے ،بھارت نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔

انہوںنے کہاکہ یاسین ملک اور میر واعظ کو دلی جیل بھیج دیا گیا،میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت لیڈر شپ پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ جمعہ کو جامع مسجد سرینگر کو سیل کیا گیا ۔ بھارتی حکومت مسلمانوں کے مذہبی جذبات مسخ کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہائی وے پر دو طرفہ ٹریفک بند کرنے کے غیر انسانی فیصلے کی مذمت تے ہیں۔

انہوںنے مطالبہ کیاکہ عالمی برداری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔انہوںنے کہاکہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے آٹھ سے نو اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا،بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ اپریل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ کو فون کیا،ایران میں سیلاب کے بعد صورتحال پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایران کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاکستان نے امدادی سامان بھجوا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیجنگ میں پاکستان چین ورکنگ گروپ کی ملاقات ہوئی،سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی،وزیر خارجہ کی چند روز قبل جاپانی سفیر سے بھی ملاقات ہوئی۔۔انہوںنے کہاکہ 16 اپریل کو پاکستان بھارت تکنیکی گروپ کرتارپور پر بات چیت کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعہ پر بھارتی ہائی کمیشن کو مزید سوالات کا ایک سیٹ دیا گیا ہے،امید ہے بھارت ان سوالات کا جلد جواب دیگا۔انہوںنے بتایاکہ وزیر خارجہ کی جاپانی سفیر سے بھی ملاقات ہوئی ہے ،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر کو مزید جوابات بھجوائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی انٹیلی جنس اطلاع موجود تھی،بھارت کی جانب سے حملے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد وزیر خارجہ نے بیان دیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواہش مذاکرات اور امن کی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ایران کا دورہ کریں گے،تاریخوں کا تعین جلد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے مودی کے الیکشن جیتنے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا۔ انہوںنے کہاکہ 16 سے 20 کو بھارت سے خطرہ بھی موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر بھارتی جارحیت کا جواب دیا تھا، اب اگر دوبارہ ایسا ہو گا تو ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات