Live Updates

کراچی: قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی و وطن واپسی کا معاملہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ نے عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز میں نیا جوش و ولولہ پیدا کردیا، ملک بھر کے عوام کی جانب سے عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں رابطوں کے سلسلے میں تیزی آگئی

منگل 16 جولائی 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی و وطن واپسی کا معاملہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ نے عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز میں نیا جوش و ولولہ پیدا کردیا ہے۔ ملک بھر کے عوام کی جانب سے عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں رابطوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے سینئر کالم نگار میر افسر امان کی کراچی آمد کے موقع پر ان کے ہمراہ کراچی کے معروف صحافی اور کالم نگار عثمان دموہی، قادر یوسفزئی ، حفیظ خٹک و دیگر نے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

علالت کے باوجود ڈاکٹر عافیہ کی والدہ مہمانوں سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر باہر تشریف لائیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پرامید ہیں کہ وزیراعظم پاکستان دورہ امریکہ کے موقع پر قوم کو عافیہ کو جلد وطن واپس لانے کی خوشخبری سنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عافیہ کے بغیر میرا ہر دن دکھ اور کرب میں گذرتا ہے۔ اس موقع پرسینئر کالم نگارمیرافسر امان، عثمان دموہی ، قادریوسفزئی اور حفیظ خٹک نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان دورہ امریکہ کے موقع پرڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے کو ایجنڈے میں اولیت دیں گے اور اس معاملے کو فراموش نہیں کریں گے۔

عمران خان کا عافیہ کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا طویل ریکارڈ ہے۔ انہوں نے عافیہ کی باعزت وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی حراست میں 5950 دن گذر چکے ہیں۔ 16-07-19/--130 #h# استحصالی نظام سے نجات ، اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے ، امیر العظیم ٴْظلم و نا انصافیوں پر مبنی فرسودہ نظام ، کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا،قرآن و سنت کا نفاذ ،دیانتدار قیادت ہی عوام کی محرومیاں ختم ، مزدور طبقے کو اپنے حقوق دلاسکتی ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان #/h# ٌ کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہا استحصالی نظام سے نجات اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ملک ترقی اور محنت کشوں کے تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔

ظلم و نا انصافیوں پر مبنی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ قرآن و سنت کا نفاذ اور دیانتدار قیادت ہی عوام کی محرومیاں ختم اور مزدور طبقے کو اپنے حقوق دلاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سیدنظام الدین شاہ سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی صدر نے این ایل ایف کی سندھ میں کارکردگی اور مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کے حالیہ چار روزہ دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کیلئے جدوجہد اور معاشرے کے مظلوم طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ عالمی سامراج اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ قوم پر من پسندقیادت کو مسلط کر کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ سودی معیشت، کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی نمائندہ جماعت بن کر میدان عمل میں ہے اورسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سراپا احتجاج ہیں،19جولائی کو راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جماعت اسلامی کرپشن فری، خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 16-07-19/--131 #h# /نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سیاسی کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ 18 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے #/h# کراچی(آن لائن)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سیاسی کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ 18 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگر دعوتی و تنظیمی مصروفیات کے علاوہ بعد نماز مغرب قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے علاوہ آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 16-07-19/--132 #h# ً عوام کے آرام دہ سفر کیلئے آمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں، سلمان عبداللہ مراد ھ*سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں جس سے صورتحال میں واضع فرق آئے گا ضلع کونسل کی سرحدیں کئی شہروں سے ملتی ہیں جن کہ بیرونی راستوں کے ساتھ اندورنی راستے بھی نقل و حمل کے لئے استعمال کیئے جاتے ہیں،چیئرمین ضلع کونسل کراچی #/h# کراچی(آن لائن)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ آمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں تاکہ عوام آرام سے اپنے سفر کو جاری رکھیں اپنی حدود میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں جس سے صورتحال میں واضع فرق آئے گا ضلع کونسل کی سرحدیں کئی شہروں سے ملتی ہیں جن کہ بیرونی راستوں کے ساتھ اندورنی راستے بھی نقل و حمل کے لئے استعمال کیئے جاتے ہیں ،اس تمام ماحول سے بخوبی واقف ہیں اس لئے ہر طرح سے انہیں ریلیف فراہم کر رہے ہیں اندورنی راستوں سے سفر کی قدیم روایت ہے اس سے وقت بھی کم لگتا ہے اور اخراجات بھی کم آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اندرونی راستے پر بھی مساوی توجہ دیتے ہیں عوام کا ہم پر جو اعتماد ہے اس کو پورا کرنے کے لئے صلاحیتوں کو زیر استعمال لا رہے ہیں، اراکین کونسل نے ہر اقدام میں میری حوصلہ افزائی کیں جس کی بدولت ہم نے ملکر ہر یونین کونسل میں مثالی کام کروائیں اور آج بھی بناء تعطل اپنے سفر کو جاری رکھا ہوا ہے ۔

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کا منشور عوام کی ترقی ہے ہم جیالے اس پر عملدر آمد کر کے لوگوں کی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ولی محمد اور صالح محمد میں ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے اور نئی وسیع سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایکسین اقبال ملاح ،AEE اقبال گل ،اراکین کونسل طارق عزیر بلوچ ،جہانگیر لاشاری بھی موجود تھے چئیرمین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں ان کا پیغام ہر مظلوم کی پکار بن گیا ہے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے بجائے 22 کروڑ عوام کا سوچے کیونکہ ان کا غصہ و غضب اگر شدت پکڑ گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا مہنگائی کی وجہ سے ترقیاتی پروجیکٹ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے تخمینہ اپنی حدود سے تجاویز کر سکتا ہے ہم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے انشاء اللہ کوئی امور متاثر نہیں ہونے دینگے اپنے غیر ترقیاتی مصارف میں کمی لا کے ترقیاتی مصارف میں لگا رہے ہیں یہ اقدام ہم نے ابتداء سے ہی کیا جس کی وجہ سے ہماری کارکردگی نمایاں ہے اس طرح آئندہ بھی منصوبہ بندی سے چلے گے لوگوں کی تکلیف کو ریلیف میں بدلنا ہمارا شیوہ ہے ہمارے اصلاحات کہ ثمرات سے عوام دیرپا مستفید ہونگے جس کے لئے کاوشیں جا ری ہیں ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات