
کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے ،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا، مشتاق احمد خان
بھارتی حکومت نے 370 آرٹیکل کو ختم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،کشمیری ٹینک توپ اور گولوں سے ڈرنے والے نہیں ،بھارت کو شکست اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
بدھ 14 اگست 2019 19:05
(جاری ہے)
بھارت نہ صرف مقبوضہ و جموں کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کر کے انتہائی ظلم و جبر کر رہا ہے اسی طرح وہ خود جنگی جرائم میں ملوث ہے کشمیر کی آزادی کے لئے وہاں کے مسلمان گذشتہ ستر سالوں سے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہاں کے حریت پسندوں اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کشمیر کے مسلمانوں کا ٹینک اور توپ سمیت کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ہے وہاں کے مسلمان آزادی کے لئے لا زوال قر بانیاں دے رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شکست پر مجبور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 370 آرٹیکل کو ختم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس وقت کشمیری عوام امتحان سے گزر رہے ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام کے شانہ بشانہ آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہو ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرح کشمیر کے مجاہدین اور مسلمان بھی جذبہ جہاد اورایمانی قوت سے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ ٹینک توپ اور گولوں سے ڈرنے والے نہیں جس طرح افغانستان کے مجاہدین اور مسلمانوں نے ایمانی قوت اور جذبہ شہادت سے روس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا اسی طرح کشمیر میں بھی بھارت کو شکست اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا اب افغان طالبان مذاکرات کے میز پر آچکے ہیں حالانکہ افغان مجاہدین نے کسی قسم کی فوجی قوت یا اور کوئی طاقت نہیں تھی بلکہ صرف ایمانی قوت تھی اور اسی جذبے سے کشمیر بھی آزاد کرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمران آزاد نہیں بلکہ غلام ہے تمام فیصلے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر کر رہے ہیں اور اس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے آئی ایم ایف کے ریزڈنٹ ڈائریکٹر نے تین مہینوں کے لئے جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مدارس پر پابندی لگانے کے علاوہ اس کا نصاب تبدیل کیا جائے ۔ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کیا جائے اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات ، یوریا کھاد ، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین بھی آئی ایم ایف کا سر براہ کر رہا ہے ایسے حالات میں پاکستانی حکمرانوں کے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں ہے جب حکومت کے پاس اختیارات نہ ہو تو کس طرح ہمارے حکمران آزاد ہو سکتے ہیں جو کہ شرم کی بات ہے ۔ملک کے نظام کو چلانے کے لئے تمام چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ ہم ایسے غلام حکمران کسی صورت ماننے کو تیار نہیں قوم کو اس غلام حکمرانوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک لڑتے رہیں گے اقوام متحدہ کی قر ار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے خوف اور بزدلی کا مظاہرہ کیا اس لئے روس ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے بھارتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ پختون مسلمانوں کو اگر حکومت نے راستہ دیا تو کشمیر کی آزادی میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقوام عالم میں سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب پاکستان میں دیانتدار اور ایماندار قیادت اقتدار میں آجائے تو پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو معاشی قتل عام ، مایوسی ، مہنگائی اور بد امنی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.