آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ایم پی ناز شاہ کی قیادت میں برطانوی ارکان پارلیمینٹ کی ملاقات

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:36

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ایم پی ناز شاہ کی قیادت میں برطانوی پارلیمینٹ کے ارکان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو مودی گردی سے بچایا جائے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ تقسیم ہند کا اہم فریق تھا، اب برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے شہریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بھی شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔