Live Updates

پی ٹی آئی کا بالائی نیلم میں پاور شو، کشمیر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیلئے مسیحا ثابت ہوں گے‘راجہ مصدق خان

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:13

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پی ٹی آئی کا بالائی نیلم میں پاور شو، کشمیر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے لئے مسیحا ثابت ہوں گے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر ر ہی ہے۔ وادی نیلم کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ مصدق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیدوار قانون ساز اسمبلی سردارقاضی محمد اسرائیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، چوہدری مقبول ، قاضی اکرام ، رانا اخلاق ، اشرف نگارنے بالائی نیلم شاردہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی نیلم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا رہا ہے وادی نیلم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔

سر سبز جنگلات حکومتی سرپرستی میں کاٹے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی کاکردگی صفر ہے کشمیر کے نام پر بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ عوام مشکلات سے دوچار ہیں بیورو کریسی غائب ہے وزراء کے دفاتر بھتہ خوری کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ تقرریوں تبادلہ جات کے نام سے لوٹ مار جاری ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں سڑکیں پل صراط کا منظر پیش کر رہی ہیں عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کلین سویپ کرے گی تمام نظریاتی نوجوانوں کو الیکشن میں ٹکٹ دئیے جائیں گے وادی نیلم کے دونوں حلقوں نے سردار قاضی محمد اسرائیل الیکشن میں حصہ لیں گے پی ٹی آئی عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی وادی نیلم میں سیاحت کو فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ شونٹھر ٹنل کے منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا وادی نیلم کے عوام کو مفت بجلی دے کر جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے تعلیم صحت روزگار ہماری ترجیحات ہیں لوگ پی ٹی آئی کو مضبوط بنائیں پی ٹی آئی ان کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتی ہے پاکستان معاشی بحران سے باہر آگیا ہے وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے یک نقاتی ایجنڈے پر کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لئے بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں آزاد ی کشمیریوں کا مقدر ہے اس وقت صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے جنگ ہو یا امن بھارت کو اب کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات