
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دئیے
وزراء کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ،وزیراعظم نے نکمے وزراء کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر سرزنش ، اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا بھی عندیہ ؔارباب عامر علی وزراء کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر آبدیدہ،اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک لیا وزیراعظم کی وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور کرنے کی ہدایت
پیر 30 ستمبر 2019 22:55

(جاری ہے)
اجلاس میں پشاور سے منتخب ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لئے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔
ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لئے خود ملاقاتیں کروں گا۔اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو آپ اس وقت کیوں نہیں بولی تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہی گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ حکومتی رکن کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔اجلاس میں اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سونپنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور حکومت کی طرح مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکا نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے ،جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہی
مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.