Live Updates

کرتار پور راہداری سے دنیا کوبہت بڑا پیغام گیا ہے، مظہرعباس

ہم پرامن ہیں، ہم راستے بند نہیں کھول رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی نتہاء پسندی اوربابری مسجد کے فیصلے پر مودی کو امن کا پیغام دیا، یہ امن کا پیغام دنیا کو دیکھنا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کارمظہر عباس کاتبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 نومبر 2019 21:23

کرتار پور راہداری سے دنیا کوبہت بڑا پیغام گیا ہے، مظہرعباس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے دنیا کوبہت بڑا پیغام گیا ہے،ہم پرامن ہیں، ہم راستے بند نہیں کھول رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی نتہاپسندی اوربابری مسجد کے فیصلے کا مودی کو امن کا پیغام دیا، یہ امن کا پیغام دنیا کو دیکھنا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کارمظہر عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کرتارپورراہداری کے حوالے سے جو بیان دیا مایوس کن ہے۔

سرپرائز یہ ہے کہ ہماری سیاست آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہی ہے۔پی این اے میں دائیں بائیں دونوں جماعتیں حصہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے مسائل رہے ہیں ،ہم آج راستے بند نہیں بلکہ کھول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرتار پور راہداری سے بہت بڑا پیغام گیا کہ ہم ایک برداشت رکھنے والا معاشرہ ہیں،ہمارے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی نتہاپسندی اوربابری مسجد کے فیصلے کے باوجود مودی کو آج امن کا پیغام دے رہا ہے۔

یہ امن کا پیغام دنیا کو دیکھنا چاہیے۔سینئر تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں کیونکہ کرتارپور یا کوئی بھی معاملہ ہو، انہوں نے مذہبی نظر سے دیکھنا ہے۔ لیکن بلاول بھٹو کی پریشانی ضرورہے ان کا کرتارپور سے متعلق بیان درست نہیں،ہمیں یقین تھا کہ بلاول ایشو ز کی سیاست کریں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے آج یہاں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کو 550ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، خوش آمدید کہتا ہوں، ایف ڈبلیوسب سے آگے تھی، جنہوں نے 10مہینے کے اندر سڑک، کمپلیکس اور پل بنایا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی کام کرنے والی ہے۔ جس طرح دن رات کام کیا اور خوبصورت کمپلیکس تیار کیا ، صرف مبارکباد ہی نہیں، دل سے دعا دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہوتی دیکھ کر جس طرح سکھ کمیونٹی جب یہاں آتی ہے اور ان کو خوشی ہوتی ہے۔سدھو نے جو شاعری کی، دلوں میں اللہ بستا ہے، جب کسی کو خوشی دیتے ہیں تواللہ کو خوش کرتے ہیں، ہمارے نبی پاک ﷺ سارے انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں۔

اللہ کے پیغمبر دنیا میں انسانیت اور انصاف کا پیغام لے کرآئے، یہ دوچیزیں انسانی معاشروں کو جانوروں کے معاشرے سے فرق کرتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں دونوں چیزیں نہیں ہوتیں۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے، طاقتور جو مرضی کرلے۔انہوں نے کہا کہ گرونانک کا جو بھی فلسفہ پڑھتا ہے ، یہ دونوں چیزیں انہوں نے بتائیں، انسانوں کو تفریق کرنے کی بات نہیں کرتے، اللہ کے قریب سب لوگوں سے پیار کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں چلے جائیں، وہ لوگ بابافرید، نظام الدین اولیا، حضرت معین الدین چشتی آج بھی لوگ ان کے مزاروں پر جاکران کو دعائیں دیتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم کرتارپور والا کام کرسکے ۔مجھے تو کرتارپورکی اہمیت کا علم ہی نہیں تھا۔ میں مسلمانوں کو بتاتا ہوں کہ ہم اگر مدینہ کو چار پانچ کلومیٹر دور سے دیکھ سکیں لیکن جانہ سکیں، کتنی تکلیف ہوتی ہے، یہ سکھ برادری کا مدینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے، اللہ کے سارے پیغمبر لیڈرتھے، لیڈرہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے، نفرتیں نہیں پھیلاتا، نفرت پھیلا کرووٹ نہیں لیتا، نیلسن منڈیلا نے انسانوں کو اکٹھا ان کو ان کی عوام ہمیشہ دعائیں دے گی ، گورے ،حبشی تقسیم تھے، کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ افریقہ میں انصاف ہوگالیکن وہ 27سال جیل میں گزارتا ہے اور جنوبی افریقہ کو خون سے بچا لیا۔

آپ ﷺ نے ساری تعلیمات انسانیت کی بات کی۔ صوفیاء کرام نے بھی انسانیت کی بات کی ، ہمارے دین اسلام میں ہے، ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مودی سے پہلی بات کی تو کہا کہ ہمارے درمیان بڑا مسئلہ غربت ہے۔یہاں خوشحالی آسکتی ہے۔ ہمارا مسئلہ صرف ایک ہے ، وہ مسئلہ کشمیر ہے، وہ مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کانفرنس میں منموہن سنگھ ملے انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ کشمیر حل کرنے سے سارا برصغیر اوپر اٹھ سکتا ہے۔کشمیر انسانی حقوق کا ایشو ہے۔  80لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کرکے 9لاکھ فوج کے اندر بند کیا ہوا ، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ان کو جانوروں کی طرح رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادپر عمل نہیں کیا، کبھی ایسے امن نہیں ہوگا، مودی سن لے، انصاف سے امن ہوتا ہے، ناانصافی سے انتشار پھیلتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات