ہندوستان کو کشمیر کی شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا حساب چکانا پڑے گا‘سردار عتیق
نریندر مودی اپنی حرکتون سے جنوبی ایشیاء کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے ۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے
جمعرات 21 نومبر 2019 14:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہندوستان آزادکشمیر پر قبضے کی باتیں کر کے اپنے مکرو عزائم کو بے نقاب کررہا ہے ۔
آزادکشمیر کے عوام نے ڈوگرہ حکمرانوں سے لڑ کر یہ خطہ آزاد کرایا ہے اور وہ اپنے خون سے اس کادفاع کر رہے ہیں۔ہندوستان نے آزادکشمیر پر جارحیت کی حماقت کی تو یہاں کا بچہ بچہ سرپر کفن باندھ کر میدان میں نکلے گا اور ہندوستان کی جارحیت کی قیمت چکانے پر مجبور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے الگ ہیں کشمیر کا ہر فرد جو نیاد کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو اس وقت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے ۔اسے کسی صورت میں ریاست سے علیحدہ نہیں ہونے دینگے ۔قائمہ کمیٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے متعلق فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان وہ واحد سیاستدان ہیں جنہیں پاکستانی فوج نے سلامی دی ۔قائداعظم کو گورنر جنرل اور لیاقت علی خان کو بانی وزیراعظم ہونے کے ناطے سلامی دی گئی ۔جنرل رائیل شریف کانام ساری دنیا میں احترام سے لیا جارہا ہے پاکستان کے مفادات کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔دریں اثناء لاہور پہنچنے کرقائد مسلم کانفرنس نے داتادربار پر چادر چڑھائی اور حاضری دی بعدازاں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.