
فروری، مارچ کے مہینے مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مشکل اور اونچ نیچ کے مہینے ہونگے‘ شیخ رشید
مہنگائی، بیروزگاری سمیت عوامی مسائل موجود ہیں لیکن عمران خان کے علاوہ کوئی متبادل نہیں، عوام مسائل کے حل کیلئے ڈیڑھ سال اور دے
ہفتہ 18 جنوری 2020 16:19

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کئی افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہونے جارہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، انہیں وہ کام کرنے دیاجائے جس کیلئے وہ لندن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے آرمی ترمیمی بل کو سپورٹ کیا، اس کے بعد الیکشن کمیشن بھی باہمی رضا مندی سے بنے گا اور نیب آرڈیننس کیلئے بھی چلمن کے پیچھے تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری سے قبل پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بھارت کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا تاریخی ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ چپقلش کے معاملے پر اہم کردار ادا کیا جبکہ ہماری خارجہ پالیسی بھی واضح رہی کہ پاکستان کاکسی بھی تنازعہ میں واسطہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا مارچ تک ٹینڈر لگ جائے گا اور دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ایم ایل ون کا ہو گا،میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو پشاور سے جلال آباد تک لے جایا جائے۔6 سال سے بند مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو آئندہ اتوار سے کراچی کیلئے فریٹ ٹرین کیلئے کھول دیا جائے گا، اسی طرح یکم فروری کو فیصل آباد کو بھی کوئلے کی لوڈنگ ان لوڈنگ کیلئے کھولا جائے گا۔ بعد ازاں کوٹ رادھا کشن‘ سمبڑیال سمیت تمام ڈرائی پورٹس کھول دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں فریٹ ٹرینوں کی تعداد 2020ء میں 20 تک لے کر جانے کا ہدف ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ماہ گوجرانوالہ، لاہور شٹل ٹرین چلانے کیلئے تیار ہیں اور کوشش ہے کہ اس منصوبے کا وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں۔ ریلوے اس سال اپنے ہدف سے 10 ارب روپے زائد کمائے گا، ریلوے میں مستقبل قریب میں ملازمین کی بڑی تعداد ریٹائر ہونے جارہی ہے اور محکمہ میں 25 ہزار ملازمتیں نکلنے لگی ہیں، اسی طرح ایم ایل ون منصوبے کے بعد ایک لاکھ نوکریاں مزید نکلیں گی۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے پرفارمنس سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں مسافر مال گاڑیوں کے اوقات کار،فریٹ کی آمدن، ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ، تیز گام، کراچی ایکسپریس کے ساتھ ڈائنگ کار لگانے اور دیگر آپریشنل معاملات زیر بحث آئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.